ضلع ایبٹ آباد کی دو تحصیلوں ایبٹ آباد اور لوئرتناول کے 242 مواضعات لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ضلع ایبٹ آباد کی دو تحصیلوں ایبٹ آباد اور لوئرتناول کے 242 مواضعات میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل جاری ہے جو جولائی 2019 میں 35موا ضعا ت میں لینڈ کی کمپیوٹرائزیشن سہولت کا آغاز کیا گیا ہے جس میں اب مذید51 موا ضعات کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے کمپیوٹرائز کی کل تعداد 86 ہوچکی ہے باقی موا ضعا ت کی ڈیٹا انٹری کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور غلطیوں کی درستگی کی جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ ایبٹ آباد ڈیٹا بیس ڈیلیو ری سروس سینٹر کے دورہ کے موقع پر میڈیا اور لو گوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد محمدشہا ب خان،ڈیلو ری سینٹر آف کمپیو ٹررائز آف لینڈ ڑیکا رڈ فر حت محسود۔ تحصیلدار لو ئر تناول طارق محمود۔نا ئب تحصیلدار ایبٹ آبادگل نواز کے علاوہ محکمہ مال کے افسرا ن،ڈیٹا بیس سروس ڈیلو ری سنٹر کے افسرا ن و اہلکار،میڈیا کے نمائندے اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیٹا بیس سروس ڈیلوری سینٹر ایبٹ آباد فر حت محسود نے ڈیٹا بیس سروس ڈیلوری سینٹر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل حو یلیا ں اور لورہ کے 109موا ضعا ت میں جا ری بندو بست کی تکمیل کے بعد کمپیو ٹرائزیشن کا عمل شروع کیا جا ئے گااورتحصیل حویلیا ں میں سروس ڈیلیوری سنیٹر کی عما رت پر60فیصد کا م مکمل ہو چکا ہیاور تحصیل لو ئر تنا ول میں سروس ڈیلیو ری سنٹر کے قیا م کا پی سی ون تیا ری کے مراحل میں ہے۔انہو ں نے بتایاکہ تحصیل ایبٹ آباد کے قانونگو سرکل اورش،بکو ٹ اوربا گن کے پٹوار سر کل میں قصبہ ایبٹ آباد،کسکی،جھنگی،با ندہ قا ضی،دہمتوڑ ۲،رچھ بہن،تھنہ،پاوا،چمہڈ۔کا کو ٹ،بوئی،پلک،سمبلی ڈھری، سیا کو ٹ،دلو لہ،ریا لہ ککمنگ،نملی میرا،سر بھنہ اور نگری با لا جبکہ تحصیل لوئر تناول کے قانونگو سر کل کے اورش اور شیروا ن کے پٹوار سر کل میں کا کو ٹ پنڈ کر گو خا ن،جرل،چہمٹی،سیری شیر شا ہ،شیروا ن،کو ٹھیا لہ سور لکھا لہ کا لینڈ ریکا رڈ کمپیو ٹرائز ہو چکا ہے ان پٹوار سرکل کے عوا م اپنی زمیں کے فرد اور انتقا لا ت اب ڈیٹا بیس ڈیلیو ری سینٹر سے چند منٹو ں میں حا سل کر سکتے ہیں جبکہ ان دونو ں تحصیلو ں کے ان پٹوار سرکل کے دورہ بھی آئندہ ہر ہفتہ میں دو بار اسی ڈیٹا بیس ڈیلیوری سینٹر میں ہو ا کر یں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ تحصیل ایبٹ آباد کے 178 مواضعا ت میں سے 45 موا ضعا ت آن لا ئن جب کہ تحصیل لو ئر تنا ول کے 64 موا ضعا ت میں سے 41 موا ضعا ت کا ریکارڈ بھی مکمل آن لا ئن ہوگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے بتایا کہ جب ضلع ایبٹ آباد کی تما م تحصیلو ں کے موا ضعا ت آن لائن ہو جائیں گے تو بہت آسا نیا ن ہو نگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر یکم مار سے تمام مینو ل انتقالات بند ہو جائیں گے جب کہ رجسٹری سسٹم چلتا رہے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جہاں ڈیٹا بیس ڈیلو ری سروس سنٹر کے اندر اج اکاؤنٹر پر کوئی بھی شخص اپنا شناختی کارڈ دکھا کر پانچ سو روپے کا چالان لے کر نیشنل بینک جمع کرانے کے بعد اپنے فرد انتقال کی کا پی چند منٹوں میں حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ باقی بھی تمام مواضعا ت مارچ2021 تک آن لا ئن ہو جائیں گے۔انہوں بتا یا کہ فرد اور انتقا لا ت اب ڈیٹا بیس سروس ڈیلیو ری سینٹر میں ہی ہو نگے۔انہو ں نے کہا کہ ضل ایبٹ آباد کے جو موا ضعا ت کمپیو ٹر ائزیش سے رہ گئے ہیں ان پر تیزی سے کا م جا ری ہے اور ضلع ایبٹ آباد کی زمیں کی جتنی بھی ڑا ئنزکشن ہے ہے اب کمپیو ٹر سسٹم کے تحت ہو گی جس سے ریو نیو کا سسٹم مزید شفا ف اور آسا ن ہو جا ئے گا۔انہو ں نے کہا کہ ضلع ایبٹ آباد میں جہا ں جہا ں ڈیٹا بیس سروس ڈیلیوری سینٹر ہو نگ وہا ں پر بنک اکا ؤنٹر قا ئم ہو گاتا کہ عوا م کو ایک چھت کے نیچے تما م سہو لیا ت مل سکیں۔

Land record computerized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں