لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی دوبارہ بحالی

لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی دوبارہ بحالی گزشتہ روز طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈ نگ کی وجہ سے بڑا ہوتر، رجوعیہ اور پنڈ کرگو خان-جرل شیروان روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر متعلقہ محکمہ جات کو بحالی کے کام کی ہدایات جاری کی گئیں۔ عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے پنڈ کرگو خان-جرل توڑ اور بڑاہوتر روڈ کو آج ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے جبکہ ایریگیشن اور C&Wڈیپاٹمنٹ کے تعاون سے رجوعیہ روڈ حویلیاں پر بحالی اور کنسٹرکشن کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی کنٹرول روم کا قیام بھی عمل می لایا گیا ہے جہاں 24 گھنٹے سٹاف موجود ہے اور لوگوں کی شکایات نوٹ کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں