،لیب ٹاپ کی تقسیم خواتین وکلاء کو جدید ٹیکنالوجی سے مستفید کرانا ہے

ایبٹ آباد .وفاقی وزیر برائے اینٹی نارکوٹکس کنٹرول اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی مضبوط تعلقات پر استوار ہے،وزیر اعظم عمران خان نے اس کو مزید بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے سی پیک کئ ذریعہ ہونی والی ترقی دنیا کے سامنے ہے،جب کے ملک میں موجود ڈرگ مافیا کی وجہ سے ملک میں منشیات کا استعمال بہت زیادہ بڑھ چکا ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے اینٹی نارکوٹکس کنٹرول اعظم خان سواتی،اس کی روک تھام کے لئے طور خم بارڈر پرنارکوٹکس چوکی قائم کی ہے،جہاں 4 جوانوں نے بھی شہادت پائی،سپریم کورٹ میں بھی بڑے سمگلر کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،گیارہ ہزار ملین ڈالر منشیات پر خرچ ہو رہے ہیں،بنچ اور بار کا انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ہے،اٹارنی جنرل پاکستان کو ملاقات میں پیغام دیا،چیف جسٹس گلزار خان نے سمگلرز کے مقدمات نمٹانے کے لئے پانچ ججز پر مشتمل بنچ تشکیل دیا ہے،انسانیت کے دشمنوں کو سلاخوں کے پیچھے لائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ بار میں خواتین وکلاء میں لیب ٹاپ تقسیم کی تقریب میں خطاب میں کیا،تقریب میں پاکستان میں چائنہ کے سفیر یاؤجنگ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میجر (ر) جہانگیر الہی ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری سرفراز خان ایڈووکیٹ،سینئر ز مرد و خواتین وکلاء کی بھی بڑی تعداد موجود تھی,وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کا کہنا تھا پاک چین دوستی فولاد کی طرح مضبوط تر ہے،اس کی بہترین مثال کشمیر تنازعہ پر چین کی جانب سے سفارتی سطح پر مکمل حمایت تھی جب کہ برادر اسلامی ممالک نے اس معاملے میں لچک دکھائی،اور چین نے سنجیدگی کا کردار نبھایا،انہوں نے کہا کہ منشیات کی لعنت سے چھٹکارہ کے لئے حکومتی سطح پر موثر اقدامات اٹھائے ہیں،سپریم کورٹ نے بھی 2250بڑے سمگلرز کے مقدمات نمٹانے میں بنچ قائم کیا ہے،وکلاء بھی منشیات کے سد باب میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں چین کے سفیر یاو جنگ کا کہنا تھا ہزارہ ایکسپریس وے چائنہ کا گیٹ وے ہے،اس کے زریعے سنڑل ایشیا اور دنیا میں تجارت ہو رہی ہے،اسی کے پیش نظر چین ہزارہ کے ترقیاتی منصوبوں میں گہری دلچسپی لے رہا ہے،ہری پور ایبٹ آباد میں مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے،انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد کا پہلا دورہ ہے جس میں انتہائی مسرت حاصل ہوئی،چین پاکستان کے تمام شعبوں میں ترقی کاخواہاں ہیں،انہوں نے کہا کہ قراقرم ہائی وے کے دوسرے فیز کی تکمیل سے تجارت اور معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونگے، اور پاکستان کی معیشت بھی بہتر ہوگی،اس حوالے سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ایبٹ آباد میں چائینز زبان کو سکھانے کی اکیڈمی بھی بنائیں گے،پاکستانی قوم کی محنت اور دیانت دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنائے گی،پاک چائنہ کاریڈور دونوں ممالک کے باہمی مضبوط تعلقات کی مثال ہے،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میجر (ر)جہانگیر الہی ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بھی اونچی ہے،لیب ٹاپ کی تقسیم خواتین وکلاء کو جدید ٹیکنالوجی سے مستفید کرانا ہے،انہوں نے چینی حکومت کی جانب سے خواتین وکلاء کو لیب ٹاپ فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمام وکلا ء کو شامل کیا جائے تقریب میں خواتین وکلاء رابعہ سلطانہ،ساجدہ مسعود،نورین سلطان،شازیہ جوزف،امبر مقصود،ہما آمین اور دیگر میں وفاقی وزیر اعظم خان سواتی اور ہاؤ جنگ صدر ڈسٹرکٹ بار جہانگیر الہی ایڈووکیٹ نے لیب ٹاپ تقسیم کئے،اور ڈسٹرکٹ بار کے صدر کی جانب سے وفاقی وزیر اعظم خان سواتی اور چائنیز سفیر یاؤجنگ کو خصوصی شیلڈز دی گئیں اور صدر پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون جنرل سیکرٹری اے یو جے محمد اقبال ساغر،فنانس سیکرٹری دلدار احمد ستی نے چائنیز سفیر اور وفاقی وزیر کو پریس کلب کا خصوصی میگزین بھی دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں