سوہنی دھرتی ڈیویلپمنٹ فائونڈیشن کے چیئرمین محمد ساجد اعوان کو تنظیم الاعوان ہزارہ ڈویژن اور تنظیم الاعوان ایبٹ آباد نے لائف اچویمنٹ ایوارڈ سے نواز

بالاکوٹ: سوہنی دھرتی ڈیویلپمنٹ فائونڈیشن کے چیئرمین محمد ساجد اعوان کو تنظیم الاعوان ہزارہ ڈویژن اور تنظیم الاعوان ایبٹ آباد نے لائف اچویمنٹ ایوارڈ سے نواز دیا،اس سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد گزشتہ روز ایبٹ آباد میں کیا گیا،تقریب میں تنظیم الاعوان ہزارہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ملک گوہر الرحمان اعوان،ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات راشد اعوان،ممتاز قانون دان ملک سعید اختر اعوان،تنظیم الاعوان ضلع ایبٹ آبادکے جنرل سیکرٹری ملک تیمور اعوان ایڈووکیٹ،بابر خان ایڈووکیٹ،ملک اعظم اعوان،میجر عابد حسین،ذلان اعوان،ملک سلیم اعوان اور دیگر نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک گوہر الرحمان اور ملک سعید اختر اعوان ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد ساجد اعوان نہ صرف اعوان برادری بلکہ اہلیان ایبٹ آباد کا سرمایہ افتخار ہیں،انہوں نے پچیس سالہ سماجی خدمات پر محمد ساجد اعوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک اچھا سماجی کارکن نوجوان اچھا سیاست دان بھی بن سکتا ہے، کیونکہ اسے عوامی مسائل کا گہرا مشاہدہ ہوتا ہے ایوان بالا میں سماجی ورکر نوجوانوں کا بڑی تعداد میں پہنچنا عام مسائل سے دوچار افراد کی نمائندگی اور ان کی آواز بن سکتا ہے۔ قوتوں، صلاحیتوں، حوصلوں، اُمنگوں، جفا کشی، بلند پروازی اور عزائم کا دوسرا نام سماج کی خدمت ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ساجد اعوان نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ کوئی کام بھی مشکل۔یا۔ناممکن نہیں ہے،انہوں نے محمد ساجد اعوان کو خصوصی ایوارڈ سے نوازتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

Life Achievement award
Soni Darti Foundation
Sajid Awan

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں