ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیع ہے کہ الیکشن کمشن قواعد و ضوابط کے مطابق پر امن الیکشن کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر

ایبٹ آباد: بلدیاتی الیکشن 2022 کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کی زیر صدارت دفتر ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں الیکشن کی تیاری اور سکیورٹی کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام پولنگ سٹیشنز پر کیمروں کی تنصیب یقینی بنانے اور مانیٹرنگ کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر واپڈا کو لوڈ شیڈنگ کا شیڈول موخرکرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ تمام ریٹرننگ آفیسرز کو پولنگ سٹیشنز پر لوگوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں۔ انہوں نے محکمہ ہیلتھ، ریسکیو صحت کے حوالے سے اقدامات اور عملے کی تعینانی کو یقینی بنانے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ ایگزیکٹو انجینئر کو سڑکوں کی بحالی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کمیونیکشین کے حوالے سے تمام تحصیلوں میں کنٹرول رومز کے قیام اور کمیونیکیشن کے تمام طریقہ کار کو اپناتے ہوئے عملے کے ساتھ رابطہ قائم رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ ریجنل الیکشن کمشنر کی جانب سے الیکشن کی تیاری اور امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے محکمہ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ریجنل الیکشن کمشنر، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، تمام ریٹرننگ آفیسرز، ٹی ایم اوز، رینجنل میونسپل آفیسر، ایجوکیشن، ہیلتھ، ریسکیو1122 اور دیگر تمام محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی

local body elections meeting

Election 2022

LG Election

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں