خبردار! مردان میں کل سے مکمل لاک ڈاون ! احتیاط کریں اگلہ شہر اآپکا بھی ہوسکتا ہے

مردان : کل سے ضلع بھر میں مکمل لاک ڈاون ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر آفس میں ہنگامی اجلاس سیکرٹری ہوم خیبر پختونخواہ کی صدارت میں فیصلہ ہوا کہ مردان میں ایک ہفتے کا مکمل لاک ڈاؤن ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کمشنر آفس مردان میں ہنگامی اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ہوم سیکرٹری کے پی ،کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان ، ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف ، ڈی پی او مردان زاہداللہ خان ، صوبائی وزیر محمد عاطف خان ، اراکین صوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی ، عبدالسلام آفریدی ، امیرفرزند خان، خاتون ایم۔پی۔اے ساجدہ حنیف اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ایم۔پی۔اے جمشید مہنمد نے میٹینگ میں شرکت کی۔
اجلاس کے بعد ایم پی اے ظاہر شاہ طورو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا ہے کہ ملک بھر میں مردان میں زیادہ مثبت کیسز آنے کے تناظر میں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مردان میں کورونا کی تیسری لہر بہت خطرناک شدت اختیار کرگئی۔عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عملدرامد نہ ہونے کی وجہ سے مردان میں کورونا وائرس کے کیسز میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ سے ہم خطرے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اس لئے فیصلہ ہوا کہ مردان میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ مردان میں حالیہ کرونا کی بگڑتی صورتحال پر ہنگامی اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ آج سے مردان میں ایک ہفتہ تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کا فیصلہ مردان میں مُثبت کیسز آنے کے بعد گیا ہے۔ ایم پی اے ظاہر شاہ طورو نے مزید بتایا کہ صرف کھانے پینے کی اشیاء ، میڈیکل سٹورز ، پیٹرول پمپس کھولنے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہرقسم کی ٹریفک مُعطل رہے گی ، مسجدوں میں نماز و تراویح حفاظتی اقدامات کے تحت ادا کی جائے گی اور عام میل جول پر پابندی ہوگی۔ آخر میں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں ورنہ اگلہ شہر اآپکا بھی ہوسکتا ہے
Lock-down in Mardan KPK

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں