کورنا سے متاثرہ ضلع ایبٹ آباد کے مختلف 22مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن

ایبٹ آباد (ہندکو ٹی وی)کورنا سے متاثرہ ضلع کے مختلف 22مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے،ضلعی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی نشاندہی پر کورونا سے متاثر ہونے والے درجنوں افراد کو قرنطینہ کرکے گھروں کو سیل کیا ہے،کورونا کے ٹیسٹ میں مثبت مریضوں میں خواتین بھی شامل ہیں،ایبٹ آباد میں کورونا کی تیسری لہر میں تیزی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی نگرانی میں کورونا کی تشخیص کے لئے ٹیسٹوں کا سلسلہ تیز کیا گیا ہے ،گزشتہ روز ایبٹ آباد کے مختلف شہری نواحی علاقوں بانڈہ املوک،افیسر کالونی کالا پل،جناح آباد ،جھنگی ،بالڈھیری ،لمبی ڈھیری ،پھل گلاب روڈ ،میرپور ،بگنوتر،محلہ دلازئی میر پور ،گلبرک کالونی ،حبیب اللہ کالونی ،لنگڑیال کڑھکی ،شملہ ہل دھیری میں متاثرہ مریضوں کو سیکشن 22 نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے پی کے کے ایکٹ 2010کے تحت گھروں کو سیل کرکے مریضوں کو قرنطینہ کیا گیا ہے

lock down in Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں