مانسہرہ روڈ ایبٹ آباد کی کشادگی اور تعمیر نو زمین کے حصول ورقوم کی ادائیگیوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس

مانسہرہ روڈ ایبٹ آباد کی کشادگی اور تعمیر نو کے حوالے سے زمین کے حصول ورقوم کی ادائیگیوں کے حوالے سے صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا میں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہو ا،جس کی صدارت سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کی۔اس موقع پر ایم این اے علی خان جدون،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے مال قلندرخان لودھی،ایم پی اے نذیر عباسی،ڈی سی ایبٹ آباد کیپٹن (ر)ندیم اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں مانسہرہ روڈ ایبٹ آباد مسلم آباد انٹرچینج تاایبٹ آباد پبلک سکول کی کشادگی اور تعمیر نو کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت پر سپیکر صوبائی اسمبلی اور معزز ممبران کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پراجیکٹ میں مختلف جگہوں پر بننے والے یوٹرن کی تعمیر اور شہر کیے مرکزی ڈرینج سسٹم کی کشادگی اور صفائی کو بھی زیر بحث لایا گیا

Mansehra Road Expansion

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں