قصاب صرف سلاٹر ہاوس سے ہی زبح شدہ گوشت حاصل کر سکتے ہیں

۔سلاٹر ہاوس، جانوروں کے زبح کا معائنہ اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل درآمد

دکانوں کے اندر زبح پر سخت کاروائی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ شہریوں کی صحت اور کورونا جیسے وبائی امراض کے خامتے کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جناب محمد مغیث ثناءاللہ کی خصوصی ہدایات پر تحصیل آفیسر ریگولیشن تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد مظہر مظفر اعوان نے آج صبح بروز جُمعہ 5:30 بجے ویٹرنری ڈاکٹر اور ویٹرنری انسپکٹر کے ھمراہ سلاٹر ہاؤس(ذبح خانہ) ڈگی محلہ کا اچانک دورہ کیا اور موقع پر موجود جانوروں کا معائنہ کروانے کے بعد اپنی زیرنگرانی صحت مند جانوروں کی سَلاٹرنگ کو یقینی بنایا۔ انسپکٹر سَلاٹر ہاؤس کے ھمراہ تمام قصابوں کو ہدایت جاری کی گئیں کہ چھوٹے جانوروں بکرے دُنبے اور بھیڑوں وغیرہ کو صرف سلاٹر ہاؤس میں ہی ذبح کیا جائے اگر کوئی قصاب سلاٹر ہاؤس کے علاوہ کسی جگہ بھی جانور ذبح کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور لائسنس کینسل / بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ ویٹرنری ڈاکٹر اور انسپکٹر سَلاٹر ہاؤس نے تحصیل آفیسر ریگولیشن کو یقین دلایا کہ مذبح خانے کے علاوہ زبح کیئے گئے کسی بھی جانور پر(پاس)سٹیمپ نہ لگائی جائے گی اور عوام الناس کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام قصابوں کو SOPs پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے۔ اس کے علاوہ تحصیل آفیسر ریگولیشن نے سٹاف کے ھمراہ مٹن مارکیٹ میں تمام دکانوں میں جا کر قصاب برادری کو جانور مذبح خانے میں ذبح کرنے سے متعلق وارننگ جاری کی۔
شہریوں سے گزارش ہےکہ اپنی شکایات یا قیمتی آرا سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم پر ضرور مطلع کریں۔
ضلعی کنٹرول روم: 09929310553
Meat only available in slaughter-house

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں