نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے شرکاءافسران نے انلینڈ سٹڈی ٹور کے دوران ڈویژنل ہیڈ کواٹر ایبٹ آباد کا دورہ

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد 36 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکاء افسران کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹرایبٹ آباد کا دورہ
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی36 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے شرکاء کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد دورے کے دوران ایبٹ آباد، ہزارہ ڈویژن کے جغرافیائی خدوخال، مختلف محکمہ جات، کارکردگی، شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ
مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس(36)، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے شرکاءافسران نے انلینڈ سٹڈی ٹور کے دوران ڈویژنل ہیڈ کواٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبریل رضا نے ایبٹ آباد، ہزارہ ڈویژن، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد کے حوالے سےتفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ کے دوران، ہزارہ ڈویژن کے جغرافیائی خدوخال، ہیلتھ، ایجوکیشن، شہریوں کو سروسز کی فراہمی، ریونیو سروسز، ون ونڈو آپریشن، کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ، بڑے پن بجلی منصوبوں جن میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ، دیامیر بھاشا ڈیم، سوکی کناری اور بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، درپیش چیلنجز کے حوالے سے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے پینے کے صاف پانی کے نظام کی مکمل تبدیلی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، بازار کے اندر پیدل چلنے والوں کے لیے راستوں کی تعمیر ،اپلفٹنگ، شیروان پارک کا قیام، ڈمپنگ سائیٹ سلہڈ کو پارک میں تبدیل کرنے کے حوالے سے پراجیکٹس کو خوش آئند قرار دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ شرکاء کو سیاحت کے فروغ کے لیے ٹھنڈیانی روڈ کی کشادگی اور سیاحت کے نئے مواقع پر بھی تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ سیاحت کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور حکومت کی جانب سے حویلیاں لنگرہ بائی پاس روڈ کی تعمیر سے سیاحت میں بہتری آئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شہر کے اندر ٹریفک کنٹرول میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد میں سیاحت کے فروغ کے لیے لنگرہ/ دھمتوڑ بائی پاس کی اہمیت اور گلیات، ٹھنڈیانی کی جانب سیاحوں کے لیے سفر کے دوران سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ انہوں نے آبادی اور انفراسٹرکچر میں اضافے کے اثرات اور ممکنہ حل، بلڈنگ پلان پر عملدرآمد، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز، کے پی سپ پراجیکٹ کی اہمیت، غیر قانونی مائننگ اور بے ہنگم کنسٹرکشن کی روک تھام، ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے قوانین کی بہتری، گراؤنڈ واٹر لیول میں کمی، مستقبل میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی بہم فراہمی، ایبٹ آباد میں حالیہ بارشوں کے دوران اربن فلڈنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات اور ہزارہ ڈویژن تمام ڈیپارٹمنٹس کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
کورس کے شرکاء افسران نے ڈسٹرکٹ ریسورس اینڈ کمیونیکیشن سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں سینٹر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

Mid Career Management Course

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں