خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین پر موبائل فون کے استعمال پر پاپندی عائد! نوٹیفیکیشن جاری

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے دفتری اوقات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پاپندی عائد کردی گئی۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق محکمہ تعلیم کے ملازمین دفتری اوقات میں موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ ( فیس بُک، واٹس ایپ، یوٹیوب) استعمال نہ کریں۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق دفتری اوقات موبائل فون استعمال کرنا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ اس میں کہا گیا کہ درجہ چہارم اور ڈرائیورز دوران ڈیوٹی موبائل فون، سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کر رہے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق دفتری اوقات میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی.

mobile-phone-banned-on-govt-offices

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں