کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض محسود خان نے ایبٹ آباد پرائمری سکول نمبر 4 میں صوبہ کی پہلی ماڈل مونٹیسوری کلاس کا افتتاح کر دیا

ایبٹ آباد: کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض محسود خان نے ایبٹ آباد پرائمری سکول نمبر 4 میں صوبہ کی پہلی ماڈل مونٹیسوری کلاس کا افتتاح کیا ہے،تین سال سے زائد عمر کے بچوں کو مانٹیسوری طرز کی تعلیم مہیا کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی سی فنڈ سے ضلع میں بچوں اور بچیوں کے 30 پرائمری سکولز میں ماڈل کلاس رومز بنانے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالہ سے افتتاح کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مغیث ثناءاللہ ،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ملک تنویر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وسیم فضل ،اساتذہ اور والدین بھی موجود تھے،تقریب میں کمشنر ہزارہ ریاض خان محسود نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاملک کو مختلف مسائل کا سامنا ہے ،بدامنی ،معاشی بدحالی سے چھٹکارہ کا واحد حل قوم کا تعلیم کے میدان میں ترقی کرنا ہے،بدقسمتی سے ملک میں تین طرح کا نظام تعلیم ہے جن میں سرکاری ،نجی اور مدارس تعلیم مہیا کر رہے،حکومت سرکاری سطح پر تعلیم پر جتنا خرچ کر رہی ہے لیکن اس کے اس طرح کے نتائج سامنے نہیں آرہے، ضلعی سطح پر مانٹیسوری طرز تعلیم کو سرکاری تعلیمی اداروں میں آغاز کرنے اور انہی وسائل میں رہتے ہوئے ایک بڑا قدم ہے،کمشنر ہزارہ ریاض خان محسود کا کہنا تھا ڈپٹی کمشنر مغیث ثناءاللہ کے ضلع میں اس عمل سے بچوں میں انقلاب پیدا ہوگا ،اس کو ہزارہ کے اضلاع میں لانے کی کوشش کریں گے اس سے سرکاری تعلیمی اداروں پر والدین کا اعتماد کا رحجان بڑھے گا ،انہوں نے کہا کہ اس سارے عمل کی خودنگرانی کریں گے، اگر اس پائلٹ پراجیکٹ میں کامیابی ملتی ہے تو اس کو ڈویژن میں نا فذ کر ینگے تاکہ صوبہ کے لئے مثال بن سکے،تقریب میں ڈپٹی کمشنر مغیث ثناءاللہ کا کہنا تھا سرکاری سکولز میں طلبہ کو وہ ماحول مہیا کررہے ہیں تاکہ بچوں کو سکول آنے کا دل کرے،مانٹیسوری کلاسز کے لئے اساتذہ کی خصوصی ٹرینگ دی گئی ہے،اور بچوں کی رغبت کے لئے کھلونے اور دیگر اشیاء سے ان کی تعلیم پر مثبت اثر پڑے گا،انہوں نے کہاکہ سکولز کے پی ٹی سی فنڈ سے ان کلاسز کو شروع کیا جارہا ہے،مانٹیسوری کلاسز کا دائرہ کارایک مہینہ تک 30 سکولز تک بڑھایا جائے گا ،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ملک تنویر نے اساتذہ کی مانٹیسوری تربیت کے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ ماڈل کلاسز میں 40 بچوں تک کی تعداد رکھی جائے گی،اساتذہ کی بھی خصوصی تربیت کی گئی ہے تاکہ جدید طرز تعلیم سے بچوں کی بنیاد بنا سکیں، چیئرمین پی ٹی سی سکول نے بھی اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا ہے اور مانٹیسوری طرز تعلیم پر والدین کی جانب سے اعتماد کا اظہار کیا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں