تیز بارشوں کے پیش نظر گلیات آنے والے سیاحوں کیلئے ایڈویزری جاری

گلیات، آج سے جمعہ تک مون سون کی بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان‎ ہے، ترجمان جی ڈی اے

شدید بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک متاثر ہوسکتی ہے، احسن حمید

سیاح دوراں بارش اور اندھیرے میں ڈرائیونگ سے اجتناب کریں، ترجمان جی ڈی اے

لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں عملے کو 24 گھنٹے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی، ترجمان جی ڈی اے

روڈ سائیڈ چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی کو یقینی بنایا جا ئےگا، احسن حمید

بارشوں کا سلسلہ جمعہ کےروز تک جاری رہنے کا امکان ہے، ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی

سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ترجمان جی ڈی اے احسن حمید

سیاحتی مقامات میں موسمیاتی صورت حال اور راستوں سے متعلق ہیلپ لائن 1422پر رابطہ کریں، احسن حمید

سیاح کسی بھی مدد و رہنمائی کی صورت میں 03411112226 پر رابطہ کریں۔ترجمان جی ڈی اے

Monsoon alert

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں