جمعہ / ہفتہ شدید مون سون ہواوں کا امکان

جمعہ / ہفتہ شدید مون سون ہواوں کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون کی کم شدت کی ہوائیں جمعہ (شام / رات) سے داخل ہونگی اور ہفتہ کو اس کی شدت میں مزیداضافہ ہوجائے گا۔ ہفتے کے روز مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی امید ہے۔ اس کے باعث خیبر پختونخواہ میں جمعہ (شام / رات) سے منگل تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش(چند مقامات پر موسلادھار بارش) کا امکان ہے۔ اس عرصے کے دوران موجودہ گرم اور مرطوب موسمی صورتحال کی شدت کم ہونے کا امکان ہے.

نوٹ: موسلادھار بارش سے ہفتہ اور اتوار مقامی ندی نالوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں