ٹائیگر فورس مون سون شجرکاری مہم شملہ ہل2020

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی زیر نگرانی ٹائیگر فورس اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شملہ ہل شجر کاری مہم میں حصہ لیا اور03 لاکھ پودوں کا حدف پورا کرنے کے لیے شجرکاری میں حصہ لیا۔اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد بمقام شملہ ہل کیا گیا جس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ڈاکٹر کاظم نیاز نے شرکت کی اوراپنے حصے کا پودا لگایا۔ اس موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی، وزیر خوراک قلندر خان لودھی، کمشنر ہزارہ ریاض خان محسود، علی خان جدون ایم این اے، سیکرٹری ہیلتھ سید امتیازحسین شاہ اوردیگراعلی عہدے داران نے بھی خصوصی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناءاللہ نے مہمانوں کو شجرکاری کے حوالے سے بریفنگ کے دوران03 لاکھ احداف کے سلسلے میں اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتےہوئےسپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ لاک ڈاون میں جب لوگ کرونا کے خوف سے باہر نہی نکل پا رہے تھے, تب یہ ٹائیگر فورس تھی جس نے نہ صرف گھر گھر راشن پہنچایا بلکہ ضلعی انتظامیہ اور کرونا کے مریضوں کی مدد بھی کی. انھوں نے امید ظاہر کی کہ آگے جاکر ٹائیگر فورس ملکی خدمت میں قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی. آج شجر کاری مہم میں ٹائیگر فورس اپنا حصہ ڈالے گی اور عوامی نمائندوں و قومی اداروں کے افسران و اہلکاروں کے ساتھ مل کر شجر کاری مہم کا آغاز کرے گی. انھوں نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق بلین ٹری سونامی کو کامیاب بنایا اب ہمارے صوبے کو پانچ لاکھ درختوں کا ٹارگٹ ملاہے جوکہ ہمارے کمشنر ہزارہ کی محنت و محبت سے اب تک بارہ لاکھ تک پہنچ چکی ہے اور اب ہم نے تہیہ کیا یے کہ صوبے میں پانچ کی جگہ پینتیس لاکھ درخت لگاے جاینگے. ہم نے نہ صرف شجر کاری مہم کو کامیاب بنانا یء بلکہ ان درختوں کی ٹمبر مافیا اور مویشیوں سے حفاظت بھی کرنی ہے.انھوں نے آخر میں کمشنر ہزارہ ریاض محسود می تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ کو اب ایک قابل اور محنتی افسر ملا ہے جو اپنی انتھک محنت اور لگن سے ہزارہ ڈیویژن کی تقدیر بدل دینگے اور عوامی شکایات کا فل الفور ازالہ بھی ممکن ہوجاے گا. چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ اور دیگر مہمانوں نے شملہ ہل پراپنے اپنے حصے کے درختوں کی شجر کاری کی اوردعا مانگی۔ آج کی اس تقریب میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز انڈر ٹریننگ، تمام ضلعی افسران، محکمہ زراعت، واسا، ٹی ایم اے اور محکمہ جنگلات نے مل کرتقریب کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا اور شجر کاری میں حصہ لیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں شجر کاری مہم جاری ہے۔ تمام شہریوں سے گزارش ہےکہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے حصے کا پوداضرور لگائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں