ایم پی اے فیصل زمان کو ایبٹ آباد انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چار روز جسمانی ڈیمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

تحریک انصاف کے رہنما ملک طاہر اور سردار گلنواز قتل کیس میں ایم پی اے فیصل زمان کو ایبٹ آباد انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چار روز جسمانی ڈیمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہریپور غازی سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے فیصل زمان کو جسمانی ڈیمانڈ کے لیئے عدالت میں پیش کردیا گیا ہے
جہاں پر ایبٹ آباد کی انسداد دہشگردی کی عدالت نے سی ٹی ڈی کو ملزم فصیل زمان کا چار روزہ جسمانی ڈیمانڈ دے دیا ہے
ملزم فیصل زمان کی گزشتہ روز بی بی اے منسوخ ہونے پر انکو احاطہ عدالت گرفتار کیا گیا تھا
ملزم فیصل زمان کو چار ماہ قبل تحریک انصاف کے رہنما ملک طاہر اور سردار گلنواز کے قتل کے کیس میں نامزد کیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں