وزیر اعظم پا کستا ن ملک میں کرپشن ختم کرنے کے لئے آگ کا دریا عبور کررہے ہیں معاشرے کے ہر شعبہ میں بددیانتی سے ملک کھوکھلا ہو رہا ہے : چیئرمین ضلعی تر قیا تی مشاورتی کمیٹی نذیرعباسی

چیئرمین ضلعی تر قیا تی مشاورتی کمیٹی ایبٹ آباد و رکن خیبر پختون خوا اسمبلی نذیراحمد عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پا کستا ن ملک میں کرپشن ختم کرنے کے لئے آگ کا دریا عبور کررہے ہیں معاشرے کے ہر شعبہ میں بددیانتی سے ملک کھوکھلا ہو رہا ہے ماضی میں دیہی علاقوں کی ترقی پر توجہ نہ دینے سے ایک بڑی تعداد عوا م نے شہروں کا رخ کیاآبادی کا تناسب بگڑنے سے ایبٹ آباد گندگی کے ڈھیر میں بدل چکا ہے حلقہ میں صحت،تعلیم،روزگار کی سہولیات بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور اس کے لئے لوگوں کو اپنے آبائی علاقوں میں روکنا ہوگا۔علاقہ میں محرومیوں کو ختم کرنے کے لئے سیاحت،زراعت،اور لائیو سٹاک کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرا ت کے روز یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر پریس کلب سردار نوید عالم،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق،محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر گل کریم اور اے یو جے کے صدر سید طاہر شاہ اور دیگر بھی موجود تھ۔چیئر مین ڈیڈک نذیر عباسی کا کہنا تھا بکوٹ کو سب ڈویژن کا درجہ دلانے کے لئے کوشاں ہیں ٹھنڈیانی سے نتھیا گلی،ہرنو کو ملانے کے لئے منصوبہ زیر غور ہے اور دیہی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کے لئے ٹھنڈیانی،ستو بنگلہ،ایوبیہ خانسپور سمیت دیگر ٹریکس پر کام ہو رہا ہے،اور اس میں سہولیات یقینی بنانے کے لئے ریسکیو 1122کو لورہ،ٹھنڈیانی،خانسپور تک رسائی دی گئی ہے،ایم پی اے نذیر عباسی کا کہنا تھا ڈویژنل ہیڈکوارٹر ایبٹ آباد کومضبوط کرنے کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔اربن ڈویلپمنٹ بورڈ میں بھی مسائل کو اٹھایا گیا ہے۔ دہمتوڑ اور قلندر آباد بائی پاس کی تعمیر سے بھی مسائل میں کمی واقع ہو گی،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے اثرات مرتب ہوئے ہیں اور تناسب بگڑ چکا ہے۔ ایبٹ آباد گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے آج سے بیس سال پہلے والا ایبٹ آباد نہیں ہے، پانی کے ٹھنڈے چشمے ختم ہو چکے ہیں اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہوا ہے اس بچاؤ کے لئے دیہی علاقوں کی ترقی ضروری ہو چکی ہےأ انہوں نے کہا کہ 2018میں نئے کالج کے قیام کا منصوبہ 6ماہ تک مکمل ہو جائے گا اور مذید کالجز کے قیام اور صحت کی سہولیات یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں

MPA Nazir Abbasi

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں