ایبٹ آباد کینٹ پولیس کی بروقت کاروائی دوہرے قتل میں مطلوب ملزم گرفتار

ایبٹ آباد کینٹ پولیس کی بروقت کاروائی دوہرے قتل میں مطلوب ملزم گرفتار
تفصیلات کے مطابق آج بروز پیر صبح 7/8 بجے کے قریب تھانہ کینٹ کی حدود کیہال محلہ کسی میں ملزم صدام ولد گلستان سکنہ پالس کوہستان حال کیہال ایبٹ آباد نے اپنی بیوی مسمات م کو سر پر وار کر کے جبکہ دوسرے مقتول راج خان ولد گل میر سکنہ پالس کوہستان حال کیہال ایبٹ آباد کو بزریعہ فائرنگ قتل کر دیا مقتول راج خان کے بھائی عبدالقدیر کی درخواست پر ملزم کے خلاف تھانہ کینٹ میں زیر دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے ایس ایچ او کینٹ نعمان جاوید نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں