ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے حطار کے صحافی سہیل خان قتل کیس میں مقتول کی بہن قتل کی شدید مزمت

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے حطار کے صحافی سہیل خان قتل کیس میں راضی نامہ کی غرض سے مقتول کی بہن قتل کی شدید مزمت صحافی سہیل خان کو سچ لکھنے کی پاداشت پر پہلے قتل کیا گیا تھا جس کے بعد ملزمان کی جانب سے ان کے خاندان پر راضی نامہ کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا تھا راضی نامہ نا کرنے کی صورت میں مقتول صحافی کی بہن کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا گیا ہے جو کھلی دہشت گردی ہے ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹ ان کھلی دہشت گردی کی شدید مزمت کرتی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے قانون نافظ کرنے والے اداروں کی کمزور گرفت اور ملزمان کو تحفظ دینے کی وجہ سے مقتول صحافی کی بہن قتل کی گئ ہے

ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹ کی کے صدر طاہر حسین شاہ جنرل سیکرٹری عاطف قیوم شاہد چوہدری اسٹنٹ سیکٹری پی ایف یو جے اے یو جے کی کابینہ اور ممبران اے یو جے نے اس اقدام کی شدید مزمت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلی کے پی کے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کے ساتھ ساتھ تحفظ دیا جائے

Murder in Haripur

sister of Sohail Khan journalist, killed in Haripur

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں