الیکشن جیتے پر نو منتخب تحصیل ناظم خان پور راجہ ہارون سکندر اور غازی کا تحصیل ناظم بننے پر قاسم شاہ کو مبارکباد: ایم این اے مرتضی جاوید عباسی

ایبٹ آباد : مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری ایم این اے مرتضی جاوید عباسی اور ضلعی صدر ایبٹ آباد ملک مہابت اعوان نے گزشتہ روز خان پور اور غازی کا دورہ کیا اور الیکشن جیتے پر نو منتخب تحصیل ناظم خان پور راجہ ہارون سکندر اور غازی کا تحصیل ناظم بننے پر قاسم شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کےمہنگائی سے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے ۔موجودہ حکمرانوں نے انتقام کی آگ میں عوام کو بے یارومدگار اور بے روزگار کر دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کے لیے امید کی کرن ہے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے اور ترقیاتی کاموں سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں عوام خوشحال تھی تبدیلی سرکار نے ہو شرباء مہنگائی کر کے عوام کا جینا دوبھر کردیا موجودہ حکمرانوں نے انتقام کی آگ میں عوام کو بے یارومدگار اور بے روزگار کر دیا ہے تبدیلی سرکار نے اقتدار میں آکر ملکی معیشیت تباہ کر دی ہے موجودہ حکومت تین سالوں میں ایک بھی عوامی منصوبہ شروع نہیں کر سکی مسلم لیگ ن کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا

murtaza-javed-abbasi-
newly-elected Tehsil Nazim Haripur

PMLN

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں