پاکستان تحریک انصاف کی نااہل حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی

ایبٹ آباد :وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی نااہل حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا ۔سی پیک منصوبہ کو رول بیک کرکے کشمیر کے مقدمہ میں ناکام ہوئے۔ملک کی تاریخ میں گزشتہ چار سال میں کسی نے جھوٹ اور تباہی کے ریکارڈ توڑے ہیں تو وہ عمران خان ہیں۔ عمر ایوب ہزارہ کا غدار ترین آدمی ہے جس نے ہزارہ الیکڑک سپلائی کمپنی کے قیام میں رکاوٹ ڈالے رکھی ۔اس کے لئے شرم کا مقام ہے جو اس کا حق بنتا تھا ہزارہ کے عوام کے لئے کرتے ان کو توفیق نہ ہو سکی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے ہزارہ سپلائی کمپنی کے قیام کے اعلان کے بعد ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب میں خطاب کر تے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر مرکزی نائب صدر واپڈا ہائیڈرو یونین جمیل اختر تنولی ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک محبت اعوان ،جنرل سیکرٹری ذوالفقار جا وید عباسی ہائیڈرو یونین کے ضلعی عہدیداران اور ملازمین مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی کا کہنا تھا ایبٹ آباد کی صحافی برادری نے ہمیشہ ہزارہ کے مسائل پر آواز بلند کی ہے ایبٹ آباد پریس کلب کو یہ اعزاز حاصل ہے انہوں نے ہمیشہ سیاسی قیا دت کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا ۔انہوں نے کہا ہزارہ الیکڑک سپلائی کمپنی دیرینہ مطالبہ تھا ،مسلم لیگ ن کو جب بھی اقتدار ملا ہمیشہ قومی خدمت کو فریضہ سمجھ کر ادا کیا ۔پارٹی کی قیادت کا ہزارہ سے تعلق اور نسبت کسی سے پوشیدہ نہیں۔وزیر اعظم کے مانسہرہ جلسہ میں حلقہ کے لئے ترقیاتی فنڈ لے سکتا تھا لیکن ہزارہ کے عوام کے مفاد کو مقدم رکھا ۔پہلے بھی اس کمپنی کے قیام کے ایگزیکٹو احکامات جاری کئے تھے ۔ مرتضی جا وید عباسی کا کہنا تھا مسلم لیگ ن اس ملک اور ہزارہ کی خدمت کی ۔ہزارہ ایکسپریس وے کا تحفہ میاں نواز شریف نے دیا ۔16 سال ایکسپریس کا منصوبہ زیر التوا تھا جب میاں نواز شریف کی حکومت آئی ایک سال میں 32ارب روپے دیئے ۔انہوں نے کہا شاہراہ ریشم کے لئے نئے سرے سے 30کروڑ کا فنڈ منظور کروایا ہے ۔روڈ کی خستہ حالت ہے اس کو بہتر کریں گے ۔مرتضی جا وید عباسی نے وزیر اعلی خیبر پختون خوا کی جانب سے ایبٹ آباد انٹر چینج کے لئے 20کروڑ کے فنڈ کا اعلان کرکے بھونڈا مذاق کیا ۔اس کے لئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے لوئر تناول کو شامل کرنے کے لئے ایبٹ آباد انٹر چینج کی منظوری دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمر ایوب نے شیروان کے 38 دیہات کے لئے سوئی گیس کے منصوبوں کو روکا اور فنڈ لیپس کئے ۔ان کی نااہلی کی وجہ سے 30ارب کے فنڈ کو روکا ۔عمر ایوب کے والد کو ہزارہ اور ایبٹ آباد کے عوام نے ہمیشہ سلام پیش کیا ان کو کیا دشمنی تھی ۔حویلیاں گریڈ سٹیشن کے کام کو بند کروایا ۔وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی کا کہنا تھا ہمیشہ ان لوگوں نے اپنے مفادات اور حلقوں کی سیاست کی۔ہزارہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے ۔جب بھی موقع ملا کسی نے ووٹ دیا یا نہ دیا ۔مٹی کا قرض سمجھ کر اس کا حق ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں حکومت لی ہے ۔اگر پی ٹی آئی کو اور موقع دیتے تو ان کی سیاست دفن ہو جاتی ۔لیکن اس ملک اور نظام کو تباہی سے بچانے کے کھٹن فیصلہ کیا جس میں سیاسی نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔عوام ساتھ دے مسائل بھی حل کریں گے اور قومی زمہ داری بھی ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ الیکڑک کمپنی کی بنیاد رکھ کے صوبہ ہزارہ کی بنیاد رکھ دی ہے ۔جنہوں نے لاشوں کی سیاست کی وہ ناکام ہوں گے ۔جو اللہ نے عزت دی اس کے لئے قیادت کا شکر گذار ہوں اس کے لئے عوام کا سر فخر سے بلند کروں گا ۔موٹر وے کے بعد ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا منصوبہ لوگ مدتوں یاد رکھیں گے ۔انہوں نے کہا دنیا کا 17 ڈرائی پورٹ حویلیاں میں بننا تھا اس کو روکا گیا جس کی منظوری 2017میں ہوئی تھی ۔یہ قومی مجرم ہیں ان کو شرم آنی چائیے یہ دوسروں کو غدار کہتے ہیں ۔پاکستان کی تاریخ میں کسی نے جھوٹ ،معاشی تباہی کے ریکارڈ توڑے ہیں وہ عمران خان ہیں ،کشمیر کا مقدمہ جس کو قوم 71سال میں نہیں ہاری اس کو بھی انہوں نے نقصان پہنچایا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بھنور میں پھنس چکا ہے جس کے لئےپوری قوم کو کھڑا ہونا ہوگا ۔انہوں نے کامسیٹس یونیورسٹی میں ہونے والے واقع کی مکمل انکوائری کا اعلان کیا اور تناول میں سکول کی گاڑی کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں بچوں کے والدین سے تعزیت کی ۔انہوں نے کہا کہ حویلیاں ایوب پل کو دس روز میں فعال کرنے کے احکامات دیئے تھے اگر نہ کرتے تو این ایچ اے سارے عملہ کو یہاں سے فارغ کرتے۔قبل ازیں مرکزی نائب صدر پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین جمیل اختر تنولی کا کہنا تھا ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا قیام ہزارہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا ۔کمپنی کے قیام سے ہزارہ میں مقامی نوجوانوں کو روزگار ملے گا ۔بجلی کی مسلسل بحالی سے انڈسٹری کو فروغ ملے گا ۔جس سے ترقی اور لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا اور جرائم میں بھی خاتمہ ہوگا۔جمیل اختر تنولی کا کہنا تھا ایبٹ آباد میں 1964کا نظام ہے جس سے معمولی بارش کے بعد بجلی بند ہو جاتی ہے۔ہزارہ کمپنی کے قیام سے 6ارب سے زاہد بجٹ کی ضرورت ہوگی ۔ہزارہ کمپنی کے مفادات عوام کے لئے ہیں۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی کے اقدام سے نسلوں کی بھلائی ہے ۔جس کے لئے قربانی دینا پڑتی ہے۔ہزارہ کے لئے یہ منصوبہ سب سے بڑا منصوبہ ہے ۔اس کے قیام میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف ،مریم نواز شریف ،کیپٹن ر محمد صفدر ،سردار محمد یوسف اور بالخصوص میڈیا کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نےہزارہ الیکڑک کمپنی میں سوات کو شامل کرنےکی کوشش پر روکنے پر زور دیا ۔انہوں نے وفاقی وزیر کو بریف کیا کہ کمپنی کے لئے آفس کی جگہ موجود ہے کسی اضافی افسران کو لگانے کی ضرورت نہیں ہے ۔واپڈا میں انتظامی ڈھانچہ تباہ ہے ایک لائن مین سے چھ چھ افسران پوچھنے والے ہیں۔ دریں اثنا واپڈا ہائیڈرو یونین نے وفاقی وزیر مرتضی جا وید عباسی کا ایبٹ آباد پریس کلب میں پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا پھولوں کی پتیاں پھینک کر زبردست نعرہ بازی کی اور ہزارہ الیکٹرک کمپنی کے قیام کے اعلان پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔

Murtaza Javed Abbasi

Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں