سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی اور ایم این اے علی خان جدون نے یونین کونسل بانڈہ پیر خان اور یونین کونسل کاکول میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا

سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی اور ایم این اے علی خان جدون نے یونین کونسل بانڈہ پیر خان اور یونین کونسل کاکول میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیاا. مفاد عامہ کے ان منصوبوں میں 16 کروڑ کے منصوبے صرف بانڈہ پیر خان جبکہ 3 کروڑ کے منصوبوں پر یونین کونسل کاکول میں کام شروع کردیا گیا.
بانڈہ پیر خان کی یونین کونسل میں جن ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا ہے ان میں 1کروڑ 12 لاکھ کی لاگت سے ترہانہ بالا روڈ کی بہتری , پی سی سی بمعہ بلیک ٹاپ, 1کروڑ 80 لاکھ کی لاگت سے منا بانڈہ پیر خان روڈ کی بہتری و بحالی. 3کروڑ کی لاگت سے بانڈہ پیر خان روڈ کی بہتری و بحالی. بحالی کلور تا چونتری روڈ 1کروڑ 80 لاکھ.
بحالی گلی میرا بٹنگ روڈ 2 کروڑ 20 لاکھ. ترہانہ بالا روڈ 4 کروڑ. بحالی پی سی سی روڈ ابدال تا بانڈہ پیر خان 1 کروڑ 7 لاکھ. تعمیر و پختگی چونتری اہلاں کلور روڈ 1 کروڑ 10 لاکھ
شامل ہیں.
سپیکر مشتاق غنی بانڈہ پیر خان میں مزید 4 کروڑ کے منصوبوں کا عنقریب افتتاح کرینگے جن میں 2 کروڑ کی لاگت سے تعمیر و پی سی سی سالار میرا تکیہ تا مندروچ ابدال و قاضی آباد مندروچ روڈ,
1 کروڑ کی لاگت سے تعمیر و پی سی سی کے اینڈ این فارم تا عبدالریحم دمکچ ہاوس و غوثیہ موڑ تا بستی جدون ناظم ارشاد خان ہاوس لون پٹیاں روڈ اسکے علاوہ 1کروڑ کی لاگت سے تعمیر و پی سی سی فرنٹیئر میڈیکل کالج تا مانوں دی بان روڈ شامل ہیں.
یونین کونسل کاکول میں جن ترقیاتی سکیموں کا آغاز کیا گیا ہے انکی مختصرا” تفصیل کچھ یوں ہے.
واٹر سپلائی سکیم کاکول
بلولیہ تا میرا رحمت خان روڈ سالار کالونی قلندر آباد تین ملین کی لاگت سے سوئی گیس منصوبہ, کاکول واٹر سپلائی سکیم کیلئے چالیس لاکھ کا اضافی فنڈ, ٹنگولہ بسالی کے لئے 40 لاکھ روپے کی لاگت سے فراہمی سوئی گیس منصوبہ,
محلہ نیک عالم آباد ٹنگولے کاکول کے لئے 55 لاکھ کی لاگت سے فراہمی سوئی گیس منصوبہ, 1کروڑ 16 لاکھ کی لاگت سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گدی بلولیہ کا افتتاح شامل ہے.
عوامی بہبود کے ان منصوبوں کے آغاز پر اہلیان و عمائدین علاقہ نے سپیکر مشتاق غنی اور ایم این اے علی خان جدون کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں