آٹےکی قیمتوں میں اضافے کےخلاف نان باٸی ایسوسی ایشن احتجاجی ریلی

ایبٹ آباد میں آٹےکی قیمتوں میں اضافے کےخلاف نان باٸی ایسوسی ایشن نےاحتجاجی ریلی نکالی ریلی مین بازارسے نکالی گٸ اور پریس کلب ایبٹ آباد میں اختتام پزیر ھوٸی ریلی میں ہزارہ بھرسے نان باٸیوں کی کثیرتعداد میں شرکت کی جبکہ ریلی کےشرکانے صوباٸی وزیر خوراک قلندرخان لودھی کےخلاف شدید نعرے بازی کی پریس کلب ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کرتے ھوۓ صوباٸی ناٸب صدرنان باٸی ایسوسی ایشن بشیربٹ چیٸرمین ھزارہ ڈویژن سردارنصیراور جنرل سیکٹری سردار عقیل نے کہاکہ حکومت نےافغانستان کوآٹاگفٹ نہیں کیابلکہ آٹے کےبدلےڈالرلیۓ ہیں اس حکومت نے آج تک اس عوام کوکوٸی ریلیف نہیں دیابلکہ عوام کاخون نچوڑاھے اب یہ وفاقی حکومت کےساتھ ساتھ صوباٸی حکومت کی بھی بہت بڑی نااہلی ھے جوکہ آٹے کی قیمتوں کوکنٹرول نہیں کرسکتے ہمیں آٹامہنگافروخت کرکے ہمیں سستی روٹی فروخت کرنے کابولتے ہیں غریب عوام پس رہی ھے اور حکمران مزے کررھےہیں ہم یہ نہیں کہتے کہ روٹی کی قیمت میں اضافہ کیاجاۓ ہمارامطالبہ ھےکہ آٹاسستاکیاجاۓ کیوں کہ آٹاغریب عوام کی سب سے بنیادی ضرورت ھے آٹے کےبغیرزندگی کاتصورہی ناممکن ھے اگرہمارےمطالبات منظور نہ ھوۓ توہم 20جنوری سے غیرمعینہ مدد کےلیۓ تماماتندور بند کردیں گے اور مطالبات کی منظوری تک بند رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں