تفصیلات کے مطابق نتھیاگلی ہوٹل میں کوئلے کی گیس بھرنے سے 9 افراد کی حالت غیر ہو گی.
نتھیاگلی کےایک مقامی ہوٹل میں رات کوئلے جلا کر سونے کے باعث ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی سٹیشن 33 نتھیاگلی سے میڈیکل ٹیم ایمبولنسس کے ہمراہ موقع پر پہنچی ۔متاثرہ خاندان کا تعلق پشاور سے ہے. واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نےتمام افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے انہیں سول ہسپتال نتھیاگلی منتقل کردیا. ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے
Nathiagali hotel
Nathiagali
Nathia Gali