ایبٹ آباد برفانی تودہ گرنے سے چار گاڑیاں تودے تلے دب گئی ایک خاتون سمیت4 افراد جان بحق 30 زخمی

ایبٹ آباد، کنڈلہ کے مقام پر گزشتہ روز سنو سلائیڈنگ کو صاف کرنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہےجس کی زد میں تین گاڑیاں آگئیں تھی جن میں ٹوٹا ہائی ایکس، سزوکی اور ایک کار شامل ہیں، ابتدائی سانحہ کی رپورٹ کے مطابق 16 افراد معمولی چھوٹیں آئیں جھنیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا،جبکہ6 افراد شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کئے گئے، ترجمان جی ڈی اے احسن حمید کے مطابق اس المناک حادثے کے نتیجے میں ایک عورت دو مرد جانحق ہوئے، جن میں لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک عورت اور محکمہ صحت کا ایک ملازم شعیب اور ڈی سی آفس کے ایک ملازم کا فرزند نوید بھی اس سانحے کی نظر ہو گے، جی ڈی اے سٹاف، ریسکیو 1122 اور مقامی افراد نے ریسکیو آپریشن میں بھرپور حصہ لیا، مقامی افراد کے فوری ایکشن کے باعث کئی قمیتی جانوں کو زندہ بچا لیا گیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثنا اللہ، ڈی ایچ او ایبٹ آباد ڈاکٹر فیضل، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے رضا علی حبیب کے علاوہ ڈی پی او ایبٹ آباد جاوید اقبال وزیر اور ریسکیو 1122 کے افسران اور عملہ بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے، ترجمان جی ڈی اے شدید ٹھنڈے موسم اور برف باری کے باعث امدادی کاروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ لاپتہ دو افراد کو ڈھونڈنے میں کافی وقت لگ گیا، ریسکیو آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ، پولیس، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور جی ڈی اے حکام جائے وقوعہ پر موجود رہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں