تھانہ نواں شہر میں ڈکیتی واردات میں ملوث ڈکیتوں کی گرفتاری کیلئے سپیشل انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی

گئی ہے، قاضی جمیل الرحمٰن ناکہ بندیاں ، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کیے جائے، عادی جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کیا جائے، ڈی آئی جی کی ڈی پی او ایبٹ آباد کو ہدایات جاری

ایبٹ آباد : ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل نے کہا کہ گزشتہ روز تھانہ نواں شہر کی حدود میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کے حوالے سے کہا کہ ڈکیتی واردات میں ملوث ڈکیتوں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کہڑے میں کھڑا کیا جائے گا، واقعہ کی تفتیش کیلئے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جنہوں نے کیس کی تمام پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔ ضلعی پولیس ایبٹ آباد، ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈی ایس پیز کو ہدایات جاری کردی گئی ہے کہ ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر مکمل ناکہ بندیاں کی جائے مشکوک افراد اور مشکوک گاڑیوں کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے، علاقہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کیے جائے اور عادی جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کیا جائے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ڈکیتوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کیساتھ ساتھ مال مسروقہ بھی برآمد کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں