وفاقی حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 3اگست سے 31 اگست تک نئی پابندیوں کا اعلان

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کہا گیا ہے کہ منگل 3 اگست سے زیادہ متاثرہ شہروں میں مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند ہوں گی

انہوں نے کہا کہ انڈور ڈائننگ بند اور آؤٹ ڈور ڈائننگ رات دس بجے تک کھلی رہے گی، ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کی 24 گھنٹے اجازت ہو گی۔

اسد عمر کے مطابق نئی پابندیوں کا اطلاق 3اگست سے 31 اگست تک ہوگا، کاروبار کے لیے اوقات رات 8 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہفتے میں دو دن کاروبار بند رہے گا، چھٹی کس دن رکھنی ہے فیصلہ صوبے خود کریں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سواریوں کی گنجائش 50 فیصد ہوگی اور دفاتر میں حاضری بھی 50 فیصد کرنے کا فیصلہ

ملک بھر میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا تیسری سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے سندھ حکومت نے پہلے ہی یکم سے 8 اگست تک صوبے بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے۔

New Corona business updates

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں