ڈی آئی جی ہزارہ میر واعظ نیاز نے بطورریجنل پولیس آفیسرہزارہ ریجن کا چارج سنبھال لیا

ڈی آئی جی ہزارہ میر واعظ نیاز نے بطورریجنل پولیس آفیسرہزارہ ریجن کا چارج سنبھال لیا
ڈی پی او ایبٹ آباد نے ڈی آئی جی ہزارہ کا استقبال کیا،ہزارہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈی آئی جی ہزارہ کو سلامی پیش کی
ڈی آئی جی ہزارہ نے آفس سٹاف کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی، پی ایس او نے ہزارہ ریجن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی
ایبٹ آباد(ترجمان ہزارہ پولیس) نو تعینات ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ریجن میر واعظ نیاز نے بطور ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ریجن کا چارج سنبھال لیا، ریجنل پولیس آفس پہنچنے پرڈی پی او ایبٹ آباد یاسر آفریدی، ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود، پی ایس او خبیر محمد اور او ایس سردار ارشاد نے ڈی آئی جی کا استقبال کیا، ہزارہ ریجن پولیس کے چاک و چوبند دستے نے آر پی او کو سلامی پیش کی۔ آر پی او نے ریجنل آفس سٹاف سے تعارفی میٹنگ کی، پی ایس او خبیر محمد نے ہزارہ ریجن کے حوالے سے آر پی او کو تفصیلی بریفنگ پیش کی، نو تعینات ڈی آئی جی ہزارہ اس سے قبل ڈی آئی جی ایڈمن ایف آئی اے اسلام آباد اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں