نو تعینات ضلعی پولیس سربراہ لیفٹننٹ کمانڈر (ر) یاسر خان آفریدی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیاایبٹ آباد پولیس کے چاک و چوبند دستےنے ڈی پی او ایبٹ آباد کو سلامی پیش کی

نو تعینات ضلعی پولیس سربراہ لیفٹننٹ کمانڈر (ر) یاسر خان آفریدی نے ایبٹ آباد میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ابتدائی روز ایبٹ آباد پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈی پی او ایبٹ آباد کو سلامی پیش کی جبکہ ڈی پی او ایبٹ آباد نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر ضلع کے سینئر افسران کے ہمراہ تعارفی میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا.
تفصیلات کے مطابق نو تعینات ضلعی پولیس سربراہ لیفٹننٹ کمانڈر (ر) یاسر خان آفریدی نے ضلع پولیس کی کمان سنبھال لی اس حوالے سے گزشتہ روز ضلعی پولیس ہیڈکوارٹرز میں ایڈیشنل ایس پی اویس شفیق، ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود، ایس پی انوسٹگیشن محمد اشتیاق سمیت دیگر سینئر افسران نے نو تعینات ڈی پی او ایبٹ آباد کو خوش آمدید کہا ضلع پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی جبکہ ضلعی پولیس سربراہ نے یادگار شہداء پر حاضری کے دوران پھول چڑھائے اور شہداء کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔
ڈی پی او ایبٹ آباد نے ضلع کے سینئر افسران اور سٹاف کے ہمراہ تعارفی میٹنگ بھی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ حضرت عمر کے بنائے گئے محکمے کی عزت اور وقار کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ہمارے پاس آنے والے سائیلین اور مظلوم افراد کی داد رسی کرتے ہوئے ہمیں اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتنی چاہے اپنے شہر کے لوگوں کی عزت نفس ، جان و مال کا خیال رکھنا ہمارا فریضہ اول ہے اس حوالے آپ کو چاہے کہ تھانہ ، چوکی آنے والے افراد کو عزت دیں ، جرائم پیشہ ، شرپسند عناصر کو قطعی اجازت نہیں کہ وہ میرے شہر کے لوگوں ، عورتوں اور بچوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے شہر کے امن کے حوالے سے تمام طبقہ کے لوگوں کو اعتماد میں لیا جائے گا میرے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلیں ہیں شہر کے امن و امان ، شرپسند ، جرائم پیشہ عناصر کے قلع قمع کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس حوالے سے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں