ضلعی پولیس سربراہ کا پریس کلب حویلیاں کا دورہ،

ضلعی پولیس سربراہ کا پریس کلب حویلیاں کا دورہ، پولیس اور پریس کا چولی دامن کا ساتھ ہے، ڈی پی او ایبٹ آباد

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حویلیاں کے دورے کے موقع پر ضلعی پولیس سربراہ یاسر خان آفریدی نے پریس کلب حویلیاں کا دورہ کیا اور موقع پر پریس کلب حویلیاں کہ عہدیداران اور ممبران کی طرف سے ضلعی پولیس سربراہ کو پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا گیا اس موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹرز ایبٹ آباد اویس شفیق، ڈی ایس پی حویلیاں امجد حسین اعوان، ایس ایچ او حویلیاں سردار طاہر سلیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ضلعی پولیس سربراہ نے پریس کلب کے ممبران سے خطاب بھی کیا جبکہ پریس کلب حویلیاں کی طرف سے ضلعی پولیس سربراہ کو اعزازی ممبر شپ کا کارڈ بھی جاری کی گیا جبکہ حویلیاں پریس کلب کی طرف سے ایس پی ہیڈکوارٹرز ایبٹ آباد اویس شفیق، ڈی ایس پی حویلیاں امجد حسین اعوان، ایس ایچ او حویلیاں سردار طاہر سلیم اور ترجمان ایبٹ آباد پولیس اعظم میر افضل کو سرٹیفکیٹ بھی دئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں