نئے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا


نئے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا,

آئی جی آفس اسلام آباد میں آمد کے موقع پر انہیں گارڈآف آنر پیش کیا گیا،

پولیس کے سینئر افسران نے ائی جی اسلام آباد کا استقبال کیا

قاضی جمیل الرحمان 25ویں کامن اور گریڈ 20 کے آفیسر ہیں،

1998 میں بطور اے ایس پی پولیس فورس جوائن کی،

قاضی جمیل الرحمان قبل ازاں بطور ڈی پی او صوابی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن پشاور، ڈی پی او نوشہرہ، ڈی پی او ایبٹ آباد، ڈی آئی جی مالاکنڈ، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی او پشاور اور انٹیلی جینس بیورو میں فرائض انجام دے چکے ہیں،

قاضی جمیل الرحمان اس سے پہلے ڈی آئی جی ہزارہ ڈویژن تعینات تھے،

چارج سنبھالنے کے بعد آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس کے تمام سینئر سینئر پولیس افسران سے تعارفی ملاقات کی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں