صوبائی حکومت کی طرف سے تحصیلوں کے قیام کے فیصلے کومکمل طور پر مسترد: گلیات گرینڈ جرگہ

ایبٹ آباد: گلیات گرینڈ جرگہ نے بیوروکریسی و صوبائی حکومت کی طرف سے تحصیلوں کے قیام کے فیصلے کومکمل طور پر مسترد کردیا تحصیلوں کے نام پر عوام کو لڑانے نہیں دینگے ہر حال میں ایبٹ آباد اور ایبٹ آباد کے حقوق کا دفاع کرینگے متفقہ طور پر سٹی ڈسٹرکٹ کے علاوہ تمام یوسیز پر مشتمل تحصیل ایبٹ آباد کے قیام اور گلیات کی تمام یعنی دس یوسیز کو اس میں رکھنے کا مطالبہ اور اگر حکومت و بیروکریسی نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو کسی راست اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا اس کیلئے کمشنر ہزارہ و دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے ساتھ ہی مطالبات کی منظوری نہ ہونے پر دمادمست قلندر کرنے اور مری روڈ بند کرنے کے علاوہ دیگر اجتماعی پروگرام پر لائحہ عمل طے کر لیا گیا گرینڈ جرگہ کا انعقاد سردار آباد تھائی میں کیا گیا جس سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی و ممتاز سیاسی و سماجی رہنما شہزاد گل،سابق تحصیل نائب ناظم سردار شجاع احمد سابق ضلع نا ظمین سردار سعید انور،سردار محمد بشیر،اراکین ضلع کونسل ملک محمد ایوب، سردار ایاز، فیصل خان،اراکین تحصیل کونسل دلدار اعوان، سردار ایوب،شجاعت عزیز،جماعت اسلامی گلیات کے امیر ملک شہزاد گل اعوان ملک چن زیب اعوان،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار وقار نبی،کے صاحبزادے سردار شجاع نبی،ویلج ناظم محمدنذیر مغل،سابق امیدوارتحصیل کونسل و رہنما جماعت اسلامی اورنگ زیب عباسی نذیر مغل ویلج ناظم،ایم ایم راشد اعوان، ملک دلاور خان، درہ ایکشن کمی ٹی کے ملک آفتاب، ملک چن زیب اعوان، محمد ارشد و دیگر عمائدین و نمائندگان بلدیات نے خطاب کیا، اس موقع پر نئی تحصیلوں کے حوالے سے بھرپور انداز سے تمام شرکاء نے بحث کی اور اس فیصلے کو علاقہ کے عوام کا شیرازہ بکھیرنے اپر و لوئر گلیات کے عوام کو لڑانے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ ایبٹ آباد کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے ہم نے کئی پشتوں سے قربانی دی آج اس میں قائم ادارے اپنے پاؤں پر کھڑا ہو چکے ہیں، جنہیں کسی کو تباہ نہیں کرنے دیں گے اس لئے ہمیں تحصیل ایبٹ آباد کو اصل شکل کی بحالی کے علاوہ کوئی فیصلہ قبول نہیں، ہم ڈپٹی کمشنر کے فیصلے اور تقسیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور حکومت و بیورو کریسی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تحصیل + تحصیل کا کھیل بند کرے اور گلیات بکوٹ و دیگر علاقوں کی پسماندگی کا خاتمہ کرے ان کے عوام کو صحت تعلیم و دیگر سہولیات فراہم کرے ورنہ ہم انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے اس موقع پر جلد ہی اپر و لوئر گلیات کے نمائندگان کی مشاورت و فیصلوں کی روشنی میں وفد کمشنر ہزارہ سے ملاقات کرکے انہیں عوامی جذبات سے آگاہ کرے گا جبکہ اگر کسی بھی طرح عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا تو اسے عوام کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگے۔

new tehsil in Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں