ٹریفک وارڈن پولیس کی تاریخ میں پہلی دفعہ شفٹ سسٹم کا آغاز کر دیا گیا

ٹریفک وارڈن پولیس کی تاریخ میں پہلی دفعہ شفٹ سسٹم کا آغاز کر دیا گیا ۔ موٹروے پولیس کی طرز پر شفٹ سسٹم کا دورانیہ موٹروے پولیس کے دورانیہ سے بھی کم ہے. .
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ یجن قاضی جمیل الرحمن نے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے خیبرپختونخواہ پولیس میں پہلی دفعہ ٹریفک وارڈن پولیس کی سہولت کیلئے شفٹ ڈیوٹی سسٹم کا آغاز کردیا، تقریب کا انعقاد ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد طارق محمود خان نے پولیس کلب ایبٹ آباد میں منعقد کیا جس میں ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈی پی او ایبٹ آباد جاوید اقبال، ایس پی انوسٹی گیشن اشتیاق احمد،ایڈیشنل ایس پی ہیڈکواٹر جمیل اختر، ٹریفک وارڈن کے ڈی ایس پیز و دیگر افسران و جوانوں کیساتھ ساتھ پرنٹ، الیکڑانک و سوشل میڈیا کے عہدیداران وممبران نے شرکت کی۔ ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان نے ڈی آئی جی ہزارہ کو دو شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے پلان کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کو آگاہ کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے کہا کہ شفٹ وائز ڈیوٹی نظام متعارف کروانے کا مقصد ٹریفک وارڈن میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ٹریفک افسران اور اہلکاروں کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا صبح سات سے رات نو بجے تک ڈیوٹی سرانجام دینا ایک بہت مشکل کام تھا جس کی وجہ سے ٹریفک پولیس جسمانی اور ذہنی طور پر اضطراب کا شکار تھی اور وہ اپنی فیملیز کو بھی بہتر طریقے سے ٹائم نہیں دے سکتے ہیں ان کی انکی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے ڈی پی او ایبٹ آباد اور ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان نے ایک بہتر قدم اٹھاتے ہوئے ٹریفک وارڈن کے ڈیوٹی دورانیہ کو دو شفٹوں میں تقسیم کردیا ایک شفٹ صبح سات تا دو بجے جبکہ دوسری شفٹ دو رات نو بجے تک ہوگی جوکہ موٹر وے پولیس کے ڈیوٹی دورانیہ سے بہت کم ہے اور یہ خیبرپختونخواہ پولیس میں پہلی دفعہ ایسا نظام متعارف کروایا جارہا ہے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہ اس نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہم نے آٹھ وی آئی پوائنٹس کو ختم کیا تاکہ نفری کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ موجودہ حالات اور کروانا کے خلاف کامیابی کے لئے بھی ٹریفک پولیس کا شاہراہوں پر ہمہ وقت ڈیوٹی دینا نہایت ضروری تھا جس کے پیش نظر یہ اقدام بہت اہم ہے اس نظام سے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو اپنے فرائض منصبی پہلے سے بہتر انداز سے سرانجام دیں گے جو کہ ٹریفک ورانی میں معاون ثابت ہوگی اور اسکے ساتھ انہیں اپنی ذہنی و جسمانی صحت کا خیال رکھنے کا بھی موقع ملے گا اور وہ اپنی فیملیز کو بھی ٹائم دے سکیں گے اللہ نے جو عزت ہمیں دی اس پر ہم پورا اترنے کی کوشش کرینگے، میں سلام پیش کرتا ہو ٹریفک وارڈن پولیس کو جو اس مشکل کی گھڑی میں دن رات اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں اور انشا اللہ ہزارہ پولیس نے ہر موقع پر عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی نہایت ایمانداری اور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض ادا کریں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں