سجیکوٹ اور امبریلہ بیری آبشاروں کے قدرتی خدوخال میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں لائی جائے گی

ضلع ایبٹ آباد ایک قدرتی سیاحتی مقام ہے اور پورے ملک سےلوگ یہاں سیر و سیاحت کے لیے آتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ حکومتی پالیسی کے مطابق سیر و سیاحت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ایبٹ آباد کی دو قدرتی آبشاریں سجیکوٹ اور امبریلہ بیری سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لیے سیر و سیاحت کے اعتبار سے اہم مقام رکھتی ہیں۔ حالیہ دنوں میں سجیکوٹ آبشارمیں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے02 افراد کی وجہ سے جگہ کی سکیورٹی بڑھائی گئی ہے تا کہ مستقبل میں قیمتی جانوں کے ضیاع کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے تا ہم آبشاروں کے قدرتی خدوخال میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں