NOماسک، NOشاپنگ اور NOماسک، NO فیول کے حوالے سے مہم کامیابی سے جاری

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث موجودہ عالمی و ملکی سطح پر پیدا ہونے والی صورت حال کو دیکھتے ہوئے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری کردہ حکومتی احکامات کی روشنی میں ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے بازاروں میں شاپنگ اور پیٹرول پمپ، سی این جی سٹیشنز پر فیول کے حصول کے لیے خریداروں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قراردیا گیا اس حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے ایبٹ آباد پولیس نے تاجر برادری اور پمپ مالکان کے تعاون سے ضلع بھر میں قائم دوکانات اورپیٹرول پمپ و سی این جی سٹیشنز کے انٹری پوائنٹ پر NOماسک، NOشاپنگ اور NOماسک، NOفیول کے بینرز لگادیے ہیں دوسری طرف عوام کی جانب سے حکومتی احکامات پر بھرپور انداز میں عملدرآمد بھی دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ گزشتہ روز ایس پی انوسٹیگیشن ایبٹ آباد محمد اشتیاق نے ڈی ایس پی کینٹ راجہ محبوب، ایس ایچ او کینٹ نادر جدون کے ہمراہ ایبٹ آباد بازار کا تفصیلی دورہ کیا اس دوران دوکانداروں سے ملاقاتیں بھی کی اورانہیں حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ اس حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ جاوید اقبال وزیر کی ہدایت پرضلع کے جملہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے ٹریڈ یونین کے عہدیداران اور پیٹرول پمپ مالکان کے تعاون سے خصوصی مہم کا آغاذ کر دیا ہے مہم کے ابتدائی مراحل میں شہری علاقوں میں دوکانات،پیٹرول پمپ اور سی این جی سٹیشنز پر بینرز آویزاں کردئے گئے ہیں ضلعی پولیس سربراہ نے جملہ تھانہ جات کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ضلعی پولیس سربراہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوا م کو چاہے کہ سماجی فاصلے سمیت، ماسک کے استعمال اور دیگر حکومتی احکامات پر عملدرآمدکو یقینی بنائیں اور تمام تر حفاظتی اقدامات اپنائیں تاکہ کورونا سے حفاظت ممکن بنائی جا سکے۔

No mask No fuel campaign started in Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں