ہزارہ پولیس نے کرونا سے بچاو کیلئے No Mask No Shopping اور No Mask No Petrol مہم کا آغاز کردیا


مہم کا مقصد عوام میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے شرائط پر عملدرآمد کرانا ہے، قاضی جمیل الرحمن
عوام و تاجر گھروں سے نکلتے وقت ماسک کے استعمال کو یقینی بنائے، ڈی آئی جی ہزارہ

ایبٹ آباد : ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن کی ہدایت پر ہزارہ پولیس نے ہزارہ بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے No Mask No Shopping اور No Mask No Petrolمہم کا آغاز کردیا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ اس مہم کا مقصد کرونا وائرس سے بچاؤ اور اسکے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے شعور کو اجاگر اور شرائط پر عملدرآمد کرانا ہے ہے تاکہ لوگ اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے خود کواور اپنی فیملیز کو اس وباء سے بچا سکیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے ہزارہ کے تمام ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی اوز اپنے اپنے اضلاع میں حکومتی احکامات کے نفاذ اور کرونا وائرس سے بچاؤ سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرواتے ہوئے اس خصوصی مہم کو چلائیں اس سلسلے میں درج ذیل حکمت عملی اپنائی گئی:۔
(۱) تاجروں کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ خود بھی اور اپنے ملازمین کو بھی ماسک اور سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائے۔
(۲) بغیر ماسک کے کسی بھی کسٹمر کو دوکان میں داخل نہ ہونے دیں اور نہ ہی اسکے ساتھ کسی قسم کے کوئی کاروباری معاملات طے کیے جائیں۔
(۳) دوکان میں پانچ سے زائد مر دوخواتین کے داخلہ پر مکمل پابندی عائد کرنے کیساتھ ساتھ سماجی فاصلہ کیلئے تاجروں کے تعاون سے دوکانات کے اندر و باہر نئے نشانات لگائے جائیں اور دوکانوں میں No Mask No Shopping والے پیغام کو آویزاں کریں۔
(۴) بازاروں میں ہجوم بنانے والے اور جو تاجر ان قدامات پر عملدرآمد نہیں کرتا انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
(۵) ڈی پی اوز اپنے اپنے ایس ڈی پی اوز و۷ ایس ایچ اوز کو ہدایت دے کہ وہ اپنی حدود میں اعلانات کے زریعے لوگوں کو یہ پیغامات پہنچائیں کہ لوگ بازار میں آنے سے پہلے ماسک کا استعمال لازمی کریں ورنہ انکو بازار میں داخلہ اور خرید و فروخت کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔
(۶) بچوں کو غیر ضروری طور پر ہرگز بازار نہ لایا جائے۔
(۷) تمام پیٹرول پمپ و سی این جی مالکان کو یہ ہدایات جاری کی جائے کہ وہ اپنے عملہ کو ماسک کے استعمال کا پابند بنائے اور بغیر ماسک کے موٹر سائیکل سوار و گاڑی ڈرائیوروں کو ہرگز پیٹرول و سی این جی نہ دی جائے۔
(۸) ہیرڈریسر اپنے دوکانوں پر مکمل کرونا حفاظتی کٹس کا استعمال ضرور کریں۔
(۹) ڈی پی اوز سب ڈویژن سطح پر سپیشل ٹیمیں تشکیل دے جو بازاروں اور پیٹرول پمپ و سی این جی سٹیشنوں کی نگرانی کرے اور روز مرہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ پیش کریں تاکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ڈی آئی جی ہزارہ نے تاجروں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پولیس کیساتھ ساتھ تاجر برداری کو بھی بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھے گا اگر اپ ان احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہیں کرے گے تو خدانخواستہ اپ خود بھی اس وباء کا شکار ہوسکتے ہیں اور ساتھ ساتھ گھر بیٹھے اپنوں کو بھی یہ وباء منتقل کرسکتے ہیں لہذا آپ خود بھی حکومتی اور صحت کے عملہ کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر خود بھی عمل کرے اور اپنے کسٹمر کو بھی انکا پابند بنائے تاکہ اس وباء کو مزید پھیلنے سے روکنے میں ہم سب ملکر اپنا مثبت کردارا دا کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں