ملک کو فسادی جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ اجا سکتا ، فسادی مارچ کسی صورت اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کو فسادی جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ اجا سکتا ، فسادی مارچ کسی صورت اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے ، شرپسندعناصرکوسختی سے کچلا جائے گا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اجلاس ہو ا، وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائےگا۔ اجلاس میں وفاقی پولیس اورفرنٹیئرکانسٹیبلری (ایف سی ) کی آپریشنل استعدادکاربڑھانےکامعاملہ بھی زیر غور آیا ، اجلاس مین وفاقی پولیس کی تنخواہیں اورالاؤنسزپنجاب پولیس کےمساوی کرنےکافیصلہ کیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں پولیس شہداپیکج کےایک ارب کےبقایاجات فی الفوراداکرنے ، ایف سی کی تنخواہیں، الاؤنسز خیبرپختونخوا پولیس کےمساوی کرنے اور ایف سی کوپولیس کی معاونت کیلئےاستعمال کرنےکافیصلہ کیا یگا۔

اجلاس میں اسلام آبادسیف سٹی کو جدید ترین بنانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اسلام آبادمیں کیمروں کی کوریج کو 100 فیصدکرنےکافیصلہ بھی کیا گیا۔

No one enter in Islamabad

#LongMarch

#PTI

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں