جی ڈی اے کی حدود میں رہائشی تعمیرات پر کوئی پابندی اور ٹیکس نہیں عائد کیا گیا کوروناسے متاثر کاروباری طبقہ کوکرایوں ٹیکس میں 20 سے 50 فیصد رعایت

ایبٹ آباد گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ہری پور کی چار یونین کونسل کو بھی شامل کیا گیا ہے ڈائریکٹر رضا علی حبیب
ایبٹ آباد گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل رضا علی حبیب نے کہا ہے کہ جی ڈی اے کی حدود میں رہائشی تعمیرات پر کوئی پابندی اور ٹیکس نہیں عائد کیا گیا کوروناسے متاثر کاروباری طبقہ کوکرایوں ٹیکس میں 20 سے 50 فیصد رعایت دی جائے گی ۔البتہ صوبائی اسمبلی سے مارچ 2020میں منظور ترامیمی ایکٹ کے مطابق کمرشل عمارات ہوٹل پلازوں پر ٹیکس وصول کیا جائے گا جو اسی یونین کونسل کی تعمیر و ترقی پر خرچ کیا جائے گا ۔جس سے آبنوشی صحت ۔کے منصوبے مکمل ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ۔نئے ایکٹ کے تحت جی ڈی اے کی حدود کا دائرہ کا بڑھا کر ہری پور کی 4یونین کونسلز کوبھی شامل کیا گیا ہے اور تین قانون گو سرکلز باگن بکوٹ۔ لورہ ۔سات ٹائون نتھیا گلی ڈونگا گلی خیرا گلی خانسپور ایوبیہ چھانگا گلی ٹھنڈیانی سمیت 29 یونین کونسلز تک وسعت دی گئی ہے ۔ان علاقوں میں جو بھی تعمیرات ہوں گی ان کی پیشگی اجازت لینا پڑے گی ماسوائے مقامی ڈومیسائل رکھنے والوں کے ان کو رہا ئشی مکان بنانے میں کوئی ٹیکس نہیں دینا پڑے گا اگر کوئی پلازہ یا بڑی تعمیرات کرے گا تو پھر ٹیکس ادا کرنا پڑے گا ۔انہوں نے واضح کیا کہ جی ڈی اے کی حدود کو دس حصوں اربن اور رورل میں تقسیم کیا گیا گیا ہے تاکہ منصوبہ بندی کے تحت ان کو ترقی ڈی جا سکے ۔ کو رونا کی وبا ء سے مٹا ثر کاروبای طبقہ کوکرایوں ٹیکسز میں رعایت دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں