ضلع بھر میں کورونا ٹائیگر فورس کو متحرک کردیا گیا

ایبٹ آباد : ضلع بھر میں کورونا ٹائیگر فورس کو متحرک کردیا گیا ہے،اس حوالے سے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں ڈپٹی کمشنر نے تقریب کی صدارت کی ہے ،لوئر تناول میں صفدر تنولی ایڈووکیٹ سمیت ٹائیگر فورس کے 6 جوانوں کوکورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی آگائی مہم کی زمہ داری سونپی گئی ہے ،اس حوالے تحصیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف وزیر اعظم کورونا ٹائیگر فورس کے صفدر تنولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لوئر تحصیل تناول میں کورونا ٹائیگر فورس کے ملک نعمان ،قیصر خان ،آفتاب احمد، ساجد قیوم ،نعیم خان کے ہمراہ تاجروں دکانداروں کو آگائی دینگے اور اس حوالے سے انتظامیہ کے بازو بن کے کام کریں گے تاکہ عوام کو اس عالمی وباء سے محفوظ کر سکیں ،انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مغیث ثناءاللہ نےکورونا ٹائیگر فورس کو ذمہ داریاں سپرد کردی ہیں،ضلع میں 40 ٹائیگر فورس کے جوانوں کومتحرک کر دیا گیا ہے،صفدر تنولی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا جنرل سٹورز،بیکریز، اور دیگر دکانوں پر تاجروں کو کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے حوالے سے سماجی فاصلوں کو رکھنے کے لئے آگائی دینگے

Oath Taking ceremony of Tiger Force in Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں