ضلع ایبٹ آباد میں بھارتی فوج کے محاصرے کو ایک سال مکمل ہونے پر یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔

ضلع ایبٹ آباد میں بھی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام اور بھارتی فوج کے محاصرے کو ایک سال مکمل ہونے پر یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آبادمیں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے پر چم کشا ئی کر کے استحصال کشمیر کے خلاف منعقد کی گئی تقریب کا آغاز کیا۔ تما م محکمو ں کے ضلعی افسرا ن کے علاوہ ضلعی انتظا میہ اور مکتلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور سماجی تنظیموں کے رہنما بھی تقریب میں مو جود تھے۔اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے سا تھ اظہا ر یکجہتی کے اظہار کے لئے ایک ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا جس کی قیا دت ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کی۔ ریلی کے شر کا ء نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف نعروں پر مشتمل پلے کا ڑد اور بینر اٹھا رکھے تھے۔۔ ڈپٹی کمشنر محمدمغیث ثنا ء اللہ نے اس موقع پر ریلی کے شر کا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا آج بھارتی حکومت کے ہاتھوں کشمیریوں کے استحصال کا دن منا نے کا مقصد صر ف اتنا ہے کہ انڈیا جو ظلم و ستم کشمیری بھا ئیو ں پر کر رہا ہے وہ ہم دنیا کو بتا سکیں اور پو ری دنیا کو پیغا م دے سکیں کہ مقبوضہ کشمیر کے بے بس مسلمانوں کو ایک سال سے ان کے گھروں میں محصور کر کے بھارتی فوجیوں کے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہر پا کستا نی کشمیری بھا ئیوں کی آزادی تک ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کشمیری بھا ئی جس طر ح اپنی آزادی کے لئے ظلم و مشکلات برداشت کر رہے ہیں ہم ان کو خرا ج تحسین پیش کر تے ہیں اور پا کستا نی عوا م ان کا ہر موقع پر بھر پور ساتھ دیں گے اور کشمیری بھائیو ں کی آذادی کے لئے جو بھی قر با نی دینی پڑی اس کے لئے ہم تیار ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے شر کا ء ریلی سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ساری پا کستا نی بھائیو ں سے گزارش ہے کہ کشمیری بھائیو ں کی آزادی کی آواز بلند کر یں اور انڈیا جو کشمیری بھائیو ں پر ظلم و ستم کر رہا ہے اسکو کو دنیا تک پہنچا ئیں تا کہ انڈیا جو کا م کر رہا ہے وہ مجبور ہو کر کشمیری بھا ئیو ں کو جو حق ہے آزادی ان کو دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں