کورونا وائرس سے پولیس کورسز میں تعطل ختم خیبرپختونخواہ پولیس کی جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر پولیس افسران کے تربیتی کورسز کی کلاسز آن لائن شروع

تفصیلات کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس نے ملکی اور عالمی سطح پر معمولات زندگی کو یکسر بدل کے رکھ دیا وہی اس کے عدم خاتمے کے باعث معمولات زندگی کو آگے بڑھانے کے لیے نعم البدل کے طور پر کئی طریقہ کار سامنے لائے جا رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے باوجود انسان اپنی زندگی کے اہم امور معمول کے مطابق گزار سکے، اسی حوالے سے خیبرپختونخواہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس افسران کے تربیتی کورسزکی آن لائن کلاسزشروع کر دی ہیں جن میں اہم کورسز اور کلاسز کو ویڈیولنک کے زریعے سر انجام دیا جا رہا ہے اس جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر کورونا جیسی وبائی مرض سے بچتے ہوئے پولیس افسران معمول کے مطابق اپنی کلاسز اور کورسز جاری رکھے ہوئے اسی سلسلے میں ضلع پولیس ایبٹ آباد میں بھی اس حوالے سے باقاعدہ سیشن سرانجام دئے جا رہے ہیں جہاں ایبٹ آباد پولیس کاٹیکنیکل سٹاف اپنے فرائص بخوبی سرانجام دے رہا ہے جو کہ مستقبل قریب میں محکمہ پولیس میں جدت لانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں