اقلیتوں کے لیے St. Luke’s Church میں کھلی کچہری کا انعقاد

اقلیتوں کے لیے St. Luke’s Church میں کھلی کچہری کا انعقاداقلیوں کو حقوق کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ

ایبٹ آباد : مسیحی برادری اور دیگر اقلیتوں کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد آج بروز بدھ St. Luke’s Church ایبٹ آباد میں کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد کی سربراہی میں قائم کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے تمام درخواست گزاروں سے بات چیت کی اور ان کی درخواستوں پر عمل درآمد سے متعلق یقین دہانی کرائی۔ کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ دیگر افسران اور مسیحی برادری کے مرد و خواتین نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں