23 مارچ، یوم پاکستان، تقریب پرچم کشائی

ایبٹ آباد: ملک بھر کی طرح ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد میں بھی ایس او پیز کے تحت یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد نہایت عزم و عقیدت سے کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناءاللہ نے پرچم کشائی کی اور وطن کی سلامتی کے لیے دعا مانگی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف، اسسٹنٹ کمشنر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ضلعی افسران اور طبہ نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پریوتھ آفس ایبٹ آباد کے زیر انتظام قیام پاکستان کے حوالے سے مختلف کیٹگریز جن میں بیت بازی، کوئز، گرافک ڈیزائننگ، ویڈیو میکنگ، اور پورٹریٹ ڈیزائننگ میں مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات اور شہریوں میں اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناءاللہ نے اپنے پیغام میں شہریوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی اور اس بات پر زور دیا کہ ملک کی سلامتی کے ساتھ ساتھ کورونا سے بچاو اور اپنے پیاروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام شہری کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ ضلع ایبٹ آباد میں کورونا کے پھیلاو میں مدد مل سکے۔

Pakistan Day

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں