تعلیمی نظام میں پاکستان لرننگ فیسٹیول جیسے پروگراموں کی اشد ضرورت ہے، بیرسٹر محمد علی سیف

ایبٹ آباد: پاکستان لرننگ فیسٹول ایبٹ آباد کا باقاعدہ افتتاح بروز ہفتہ کامسیٹس یونیورسٹی میں بیرسٹرمحمد علی سیف معاون خصوصی براے اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخواہ نے کیا۔ 2 روزہ فیسٹول کا انعقاد ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد، ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز اور ادارہ تعلیم وآگہی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ پاکستان لرننگ فیسٹول ایبٹ آباد میں اپنی نوعیت کا پہلا فیسٹول ہے جو دو دن مورخہ 12 اور 13 مارچ کو کامسیٹس یونیورسٹی میں جاری رہے گا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ پروگرام میں طلبہ و طالبات کی جانب سے مختلف ٹیبلو اور تعلیم کے حوالے سے آگاہی کے پروگرام پیش کیے گئے۔ مہمان خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں تعلیم کی اہمیت اور لرننگ کے حوالے سے گفتگو کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت، ڈائریکٹر کامسیٹس ایبٹ آباد نے بھی لرننگ کے حوالے سے شرکاء سے بات چیت کی۔ فیسٹول میں ایبٹ آباد سمیت ملک بھر سے مختلف شعبہ ہا زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات اپنے تجربے اور مختلف ٹاپکس پر لیکچر دیے۔ بچوں کے سیکھنے کے لیے سپیشل پریکٹیکل اورلیکچرز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس، نیشنل بکس فاونڈیشن50 فیصد ڈسکاونٹ، سائنس لیب اور دیگر بڑے اداروں کی جانب سے ڈسکاونٹ پر بکس بھی دستیاب ہیں۔ وائلڈ وائلڈ لائف، سوشل ویلفیئر، سول ڈیفنس، ٹریفک پولیس، 1122، بیکن ہاوس سکول، محکمہ صحت، یوتھ افیئرز، سپورٹس، پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے شہریوں کی انفارمیشن کے لیے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔
پروگرام کے انعقاد میں گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی آکسفورڈ یونیورسٹی پریس، بنک آف پنجاب، ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی، خیبر پختونخواہ انٹیگریٹڈ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر ڈیپارٹمنٹ بھی تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ پروگرام میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق اللہ، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ ہیلتھ، لائیو سٹاک اور دیگر اداروں نے شرکت کی۔ فیسٹول میں سرکاری و پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹس کے طلباء و طالبات، شہریوں کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی اور پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پروگرام کا انعقاد کل بروز اتوار بھی جاری رہے گا۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

Pakistan Learning Festival Abbottabad

Abbottabad

COMSATS Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں