ایبٹ آباد ہزارہ پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد

ایبٹ آباد پاکستان پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان کے حکم کے مطابق ہزارہ پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں حصوصی طور پر کور کمیٹی کے ممبر طارق خان نے شرکت کی اور چیئرمین پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن چیئرمین عبدالسمیع خان کا پیغام ہزارہ بھر کے پٹرولیم ڈیلر کو دیا جس پر ہزارہ پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے لبیک کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مہنگاہی کے پیش نظر پٹرول پمپ چلانا بہت مشکل ہو چکا حالیہ مارجن میں ہمارے اخراجات پورے نہیں ہو رہے اور چیئرمین کی کال کا انتظار ہے جیسے ہی چیئرمین عبدالسمیع خان جس وقت کال دینگے ہم ملک بھر کی طرح ہزارہ بھر کے پٹرول پمپ بند کر دینگے اس موقع پر ہزارہ ڈویژن کے صدر راجہ ارشاد جنرل سیکرٹری جاوید اقبال سنئیر ممبر سیٹھ شبیر حسین آصف قریشی محمد حارث اور احمد قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پٹرول پمپ مالکان اپنا کاروبار اپنے پمپ بند کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور اخراجات بھی موجودہ مارجن میں پورے نہیں ہو رہے ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر یوٹیلیٹی بلز بھی اس مارجن سے پورے نہیں ہو رہے حکومت وقت نوٹس لے اور ہمارے مارجن میں چھ فیصد اضافہ کیا جائے جیسا کہ ہمارے مرکزی چیئرمین کا بیانیہ ہے اسکی مکمل تائید کرتے ہیں اگر وفاقی وزیر پٹرولیم نے ہمارے مارجن میں اضافہ نہیں کیا تو چیئرمین عبدالسمیع خان کے حکم پر پورے ملک کی طرح ہزارہ ڈویژن کے پٹرول پمپ مکمل بند کر دئیے جائیں گے حکومتی زمہ دار وزارت پٹرولیم اور وزیراعظم پاکستان پاکستان بھر کے بارہ ہزار پٹرول پمپ مالکان اور انکے ساتھ کام کرنے والے غریب مزدوروں ورکر کا خیال رکھتے ہوئے انکو بے روزگار ہونے سے بچا لیں اگر یہی صورتحال رہی تو پٹرول پمپ مالکان پٹرول پمپ بند کرنے پر مجبور ہونگے اس موقع پر مرکزی کور کمیٹی کے ممبر طارق خان تنولی نے ہزارہ بھر کے پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے زمہ داران سے۔ بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک سے چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان پاکستان بھر کے پٹرول پمپ مالکان کا مقدمہ پیش کر چکے جس پر وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے پندرہ دن کا ٹائم لیا کہ پندرہ دنوں کے اندر آپکا مسلہ کمیٹی میں پیش کر کے پاکستان بھر کے پٹرول پمپ ۔مالکان کے مفاد کا فیصلہ کا عندیہ دیا ہے اور ساتھ ای سی سی کمیٹی میں پاکستان بھر کے پٹرول پمپ مالکان کا وکیل بن کر مقدمہ لڑوں گا کا بھی کہا ہے یہ کہاں تک سچ ہوتا ہے اس لئیے چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کی کال پر ملک بھر کے اندر پٹرول پمپ مالکان اپنا کاروبار بند کر نے پر مجبور ہونگے اور چیئرمین کا واضح پیغام ہے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہونگے ہمیں اپنے کاروبار بند کرنے پڑھیں گے وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کو آگاہ کر دیا گیا ہے جس پر وہ کیا کرتے ہیں اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ملک بھر کے بارہ ہزار پٹرول پمپ بند کرنا پڑھیں گے جسکی تمام تر زمہ داری وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر پٹرولیم اور سیکٹری پٹرولیم پر ہوگی

Pakistan Petroleum Association

#PakistanPetroleumAssociation

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں