پیر صاحبزادہ ظاہر بکوٹی سجادہ نشین دربار عالیہ بکوٹ شریف کی نماز جنازہ رات دس بجے بکوٹ شریف زیارت پر ادا کردی گئی

بکو ٹ (نوید اکرم عباسی )پیر صاحبزادہ ظاہر بکوٹی سجادہ نشین دربار عالیہ بکوٹ شریف کی نماز جنازہ آج رات دس بجے بکوٹ شریف زیارت پر ادا کردی گئی صاحبزادہ پیر ظاہر بکوٹی المعروف بابو پیر کوزیارت شریف دربار میں اپنے دادا حضرت پیر فقیر اللہ بکوٹی رح اپنے والد پیر حقیق اللہ بکوٹی سابقہ ایم ایل اے اور بھائی معروف مذھبی وسیاسی شخصیت پیر اظہر بکوٹی مرحوم کے پہلو میں سپردخاک کیا پسماندگان پیر ظاہر بکوٹی کے صاحبزادہ عالم دین حسنین ظاہر بکوٹی پیر ظاہر بکوٹی کی صاحبزادیاں اور بیوہ ہیں اسکے علاوہ انکے زیر اہتمام مدرسہ میں زیر تعلیم طلباء ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں