پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ور اور پریس کلب ایبٹ آباد کے مابین صحافیوں کے بچوں کے تعلیم میں سہولیات دینے کے حوالے معاہدہ طے پا گیا صحافیوں اور آخبار فروش یونین کے ممبران کے بچے اس سہولت مستفید

ایبٹ آباد۔ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ور اور پریس کلب ایبٹ آباد کے مابین صحافیوں کے بچوں کے تعلیم میں سہولیات دینے کے حوالے معاہدہ طے پا گیا صحافیوں اور آخبار فروش یونین کے ممبران کے بچے اس سہولت مستفید ہونگے جس میں اس دنیا فانی سے رخصت ہونے والے صحافیوں کے بچوں کو مکمل فری تعلیم فراہم کیبجائے گئی ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر پن سلیم خان ، ضلعی صدرایبٹ آباد نقیب خان ، ضلعی صدر مانسہرہ پروفیسر پرویز خان سواتی سمیت جنرل سیکرٹری راجہ قدیر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافی معاشرے کا چوتھا ستون ہے اور معاشرے میں علم والے اور قلم والوں نے ہمیشہ عوامی خدمت اور معاشرے کو سدھارنے کی بات کی ہے صحافیوں کے بچوں کو تعلیم دینے کے حوالے دےپن اپنا بھر کردار ادا کرے گی اور جتنا ممکن ہو سکا ریلیف فراہم کرئے گی انہوں نے مزید کہا کہ صدر پریس کلب ایبٹ آباد عامر شہزاد اور جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون سمیت تمام ممبران یو یقین دلایا کہ صحافیوں اور اخبار فروشوں کے بچوں کے روشن مستقبل کے حوالے سے پن اپنا مثبت کردار پیش کرتی رہی گئی اور ان کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے مکمل ریلیف فراہم کیا جائے گا اس موقع پر فضل الرحمن، رحمت خان تنولی ، عقیل خان, امتیاز ، عمران خان سمیت کثیر تعداد میں پرائیویٹ سکولز کےپرنسپلز اور ایم ڈی ایز نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر پریس کلب کے صدر عامر شہزاد جدون صدر پریس کلب ایبٹ آباد اور پرائیویٹ سکول نیٹ ورک ایبٹ آباد کے صدر نقیب اللہ خان جدون نے ایک معاہدےپر دستخط کیے اس موقع پر صدر پریس کلب ایبٹ آباد عامر شہزاد جدون نے کہا کہ پن کی جانب سے ایبٹ آباد کے صحافیوں کے بچوں کے لیے تعلیمی سہولیات کی فراہمی ایک مثبت اقدام ہے اور یہ شمع ایبٹ آباد سے جلی ہے اور پورے خیبر پختون خواہ میں اس کی روشنی پہنچے گئی صحافیوں کے لیے رعایتی پیکج پر پن ایبٹ آباد اور پن خیبر پختون خواہ کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے قلم اور کیمرےکے مزدوروں کے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے قدم اٹھایا اور فری تعلیمی سہولیات دینے کا معاہدہ طے پایا تقریب کے موقع پر ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن کے تعلیمی اداروں کے سربراہان سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پن کے اقدام کو سراہا

President Abbottabad Press Club and President PEN signed MOU between Abbottabad Pres Club & Private Education Network (PEN ) for the welfare of journalists

PEN and APC signed MOU

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں