پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک(PEN) ضلع ایبٹ آباد کے صدر نقیب اللہ خان جدون، جنرل سیکرٹری راجہ قدیر اقبال اور دیگر عہدیداروں کی ضمانت کنفرم

ایبٹ آباد (ہندکو ٹی وی) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک(PEN) ضلع ایبٹ آباد کے صدر نقیب اللہ خان جدون، جنرل سیکرٹری راجہ قدیر اقبال اور دیگر عہدیداروں کی ضمانت کنفرم ہو گئی۔ ہفتہ 17اپریل کے روز عدالتی سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج VII جناب ندیم محمد نے وکیل اسد خان جدون ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد 7افراد کی پہلے سے حاصل کردہ قبل از گرفتاری ضمانت کنفرم کر دی۔ یاد رہے کہ تھانہ کینٹ پولیس ایبٹ آباد نے 3اپریل کے روز PENضلع ایبٹ آباد کے صدر نقیب اللہ خان جدون، جنرل سیکرٹری راجہ قدیر اقبال، سینئر نائب صدر رحمت تنولی، پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے ہزارہ ریجن کے ممبر شوکت محمود،ذیشان عارف، بلال اور شاہد اقبال کے خلاف زیر دفعات 188/341/34 PPC NDMA 33(B) مقدمات درج کئے تھے۔ جس پر PEN عہدیداروں کو 6 اپریل کے روز مذکورہ عدالت نے 80ہزار روپے ہمراہ دو نفری عبوری ضمانت دے کر 17اپریل تاریخ سماعت مقرر کی تھی۔ جبکہ 17اپریل کے روز عدالت نے تمام ساتوں افراد کی ضمانت کنفرم کر دی۔

PEN cabinet bail confirmed
Private Education Network

Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں