ایبٹ آباد (ہندکو ٹی وی ) پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ نے کورونا کی تیسری لہر میں تیزی پر ایمرجنسی نوعیت کے مقدمات کے علاوہ باقی تمام اپیلوں پر سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کی ہے،کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری کیا ہے،جس کے مطابق عبوری ضمانت ،ضمانت قبل از گرفتاری،خواتین سے متعلق مقدمات ،کرایہ داری ،طلبہ کے مسائل ،امتحانی مسائل ،فیملی ماڈل کورٹ مقدمات ،حراسمنٹ کے مقدمات پر سماعت ہوگی،جب کہ باقی تمام اپیلوں پر تاحکم ثانی سنوائی معطل رہے گی ۔
Peshawar high court Abbottabad closed