پٹرول کی نئی قیمت 108 روپے فی لٹر،ہائی سپیڈ ڈیزل122 روپے 32 پیسے فی لٹر

ایف بی آرنے پٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا،جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108 روپے فی لٹر،ہائی سپیڈ ڈیزل122 روپے 32 پیسے فی لٹر،لائٹ ڈیزل 86 روپے 94 پیسے فی لٹر اور مٹی کا تیل 96روپے 77 پیسے ہو گئی ۔


نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آرنے پٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا،مٹی کے تیل پر جی ایس ٹی 8 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد ،ڈیزل پر جی ایس ٹی 13 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد جبکہ پٹرول پر جی ایس ٹی 2 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کردیا گیا۔ایف بی آر نے کابینہ کی منظوری سے پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ،ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پٹرول پرسیلزٹیکس کی شرح 2 سے بڑھاکر 12 فیصدکردی گئی ،ٹیکس بڑھنے سے پٹرول کی قیمت108روپے فی لٹرہوگئی ،ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلزٹیکس میں 4 فیصداضافہ کر دیا گیا ،ہائی سپیڈ ڈیزل4 روپے89پیسے فی لٹرمہنگا ہو گیاجبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 122روپے 32پیسے فی لٹرمقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں